اوپن یونیورسٹی نے لائبریرین شپ سرٹیفیکیٹ کورس متعارف کردیا

بی اے )ایسوسی ایٹ ڈگری اِن لائبری اینڈ انفارمیشن سائنسسزاور ایم ایل آئی ایس کے داخلے بھی جاری ہیں

جمعرات 19 مارچ 2020 23:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2020ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے ملک میں لائبریری کلچر کے فروغ اور لائبریرینز کی تربیتی سہولتیں بڑھانے کے لئے سرٹیفیکیٹ اِن لائبریرین شپ کورس متعارف کرکے داخلوں کا آغاز کردیا ہے ،ْ مدت 6ماہ)ایک سمسٹر(ہے ،ْ داخلے کے لئے ہائرسیکنڈری )انٹرمیڈیٹ(پاس ہونا ضروری ہے تاہم اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد بھی اس کورس سے مستفید ہوسکتے ہیں۔

یہ سرٹیفیکیٹ کورس دو مضامین) وسائل کتب خانہ تنظیم و ترتیب اور خدمات کتب خانہ(پر مشتمل ہے۔

(جاری ہے)

دونوں مضامین میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد فارغ التحصیل طلبہ کو قواعد و ضوابط کے مطابق سرٹیفیکیٹ جاری کیا جائے گا۔ بی ای)ایسوسی ایٹ ڈگری اِن لائبریری اینڈ انفارمیشن سائنسسز(اور ایم ایل آئی ایس )ماسٹر آف لائبریری اینڈ انفارمیشن سائنسسز( کے داخلے بھی جاری ہیں۔

کوروناوائری سے بچائو کے اقدامات کے پیش نظر داخلے کے خواہمشند افراد کو داخلہ فارمز بذریعہ پوسٹ آفسسز ارسال کرنے یا آن لائن اپلائی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ،ْ داخلہ فارم بذریعہ پوسٹ ارسال کرنے اور آن لائن اپلائی کرنے کا طریقہ کار پراسپکٹس میں تفصیل سے درج ہے۔ داخلہ فارم اور پراسپکٹس یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pkپر دستیاب ہیں۔

متعلقہ عنوان :