تحریک صوبہ ہزارہ کے دوران اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، سردار گوہر زمان

جمعہ 20 مارچ 2020 18:02

حویلیاں۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2020ء) تحریک صوبہ ہزارہ کے چیئرمین سردار گوہر زمان نے کہا ہے کہ تحریک صوبہ ہزارہ کے دوران اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، سانحہ 12 اپریل ہزارہ کی شناخت کا سنگ میل ہے، قوم شہداء ہزارہ کے خون کو فراموش نہیں کرے گی، خون سے لکھی گئی تحریکیں مٹا نہیں کرتی، مقصد کے حصول تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔

وہ جمعہ کو اپنی رہائش گاہ پر وفد سے گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ قائد تحریک صوبہ ہزارہ بابا حیدر زمان خان مرحوم نے اپنی زندگی کی آخری سانس تک ہزارے وال قوم کے حقوق کی جنگ جاری رکھ کر ثابت کر دیا کہ نظریہ کے آگے کوئی چیز رکاوٹ نہیں بن سکتی، آج ملک بھر میں نئے صوبوں کے قیام کی آوازیں بلند ہو رہی ہیں کیونکہ ملک جن بحرانوں سے گذر رہا ہے اس کے تحت چھوٹے انتظامی یونٹ بننے انتہائی لازمی ہو چکے ہیں، ہم تعصب کی بجائے انتظامی طور پر صوبہ ہزارہ کا قیام چاہتے ہیں، صوبہ ہزارہ کی تحریک کے دوران یہاں کے باسیوں نے اپنے خون کی قربانی دی ہے اور انشاء الله ان کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔

متعلقہ عنوان :