راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائی ،18ملزمان گرفتار ،اسلحہ و منشیات بر آمد

ہفتہ 21 مارچ 2020 23:39

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2020ء) راولپنڈی پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئی18ملزمان کوگرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 1550گرام چرس،10لیٹر شراب،01بوتل شراب،08پستول30بورمعہ ایمونیشن،01کلاشنکوف معہ ایمونیشن،22پتنگیںمعہ ڈوریں برآمدکرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ بنی پولیس نے صابر علی سی500گرا م چرس،تھانہ ٹیکسلا پولیس نے محمد جمیل سی400گرام چرس،تھانہ صدربیرونی پولیس نے علی سی300گرام چرس،تھانہ مری پولیس نے غضنفرسی350گرام چرس،تھانہ گنجمنڈی پولیس نے محمدذاکر سی05لیٹر شراب،تھانہ بنی پولیس نے غضنفر مسکین سی05لیٹرشراب،تھانہ سول لائن پولیس نے زیبرسی01بوتل شراب،تھانہ نیوٹائون پولیس نے احد احمد سی01پستول30بورمعہ4روند،تھانہ گوجرخان پولیس نے احتشام سی01پستول30بورمعہ3روند،تھانہ صدربیرونی پولیس نے لعل گل سی01پستول30بورمعہ2روند،قیصرمحمود سی01پستول30بورمعہ2روند،تھانہ مری پولیس نے رئیس سے 01 پستول30 بورمعہ 3روند،محمد علی سی01پستول30بورمعہ2روند،غضنفر سی01پستول30بورمعہ2روند،بلال سی01پستول 30 بورمعہ 2 روند ،01کلاشنکوف معہ2 روند،تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے قیوم عباسی سی07پتنگیںاور1ڈور،تھانہ گوجرخان پولیس نے تنزیل خان سی07 پتنگیںاور2 ڈوریں،عدیل ساجدسی08 پتنگیںاور1ڈور برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے۔

متعلقہ عنوان :