بطورے پاکستانی اور اپوزیشن لیڈر ہونے کے ناطے میرا فرض ہے کہ کرونا وائرس کی بدولت ان مشکل حالات میں اپنے وطن لوٹ جاؤں۔ میاں شہباز شریف

muhammad ali محمد علی ہفتہ 21 مارچ 2020 23:50

لندن (رپورٹ ساجد عزیز، اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21 مارچ 2020ء) بطورے پاکستانی اور اپوزیشن لیڈر ہونے کے ناطے میرا فرض ہے کہ کرونا وائرس کی بدولت ان مشکل حالات میں اپنے وطن لوٹ جاؤں۔ میاں شہباز شریف نے لندن سے وطن واپسی پر اپنے پر جاری کئے گئے ویڈیو بیان میں کہا کہ ارادہ تو پہلے ہی وطن واپس جانے کا تھا لیکن بڑے بھائی میاں نواز شریف کی صحت کی وجہ سے ایسا ممکن نہ ہو سکا ۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان واپس جانے کا فیصلہ میاں نواز شریف کی مشاورت سے کیا ہے ۔ شہباز شریف نے کہا کہ وطن جو اس وقت کرونا وائرس جیسی مہلک وبا کی لپیٹ میں ہے میرا یہ فرض بنتا ہے کہ مشکل کی اس کھڑی میں اپنی قوم کے کھڑا رہوں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں حالیہ صورتحال کے پیش نظر کل سے فلائٹس کو بند کیا جا رہا ہے اسی وجہ سے آج ہی وطن روانہ ہو رہا ہوں ۔ میاں شہباز شریف آج ہیتھرو ائیرپورٹ سے قومی ائیر لائن کے ذریعے پاکستان روانہ ہوں گے۔