مظفرآباد، کرونا وائرس سے بچائو، جمال فائونڈیشن یہاں بھی سبقت لے گئی، ریاست بھر میں 10ہزار سے زائد ماسک اور سینٹائزرتقسیم

اتوار 22 مارچ 2020 14:45

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2020ء) مظفرآباد، کرونا وائرس سے بچائو، جمال فائونڈیشن یہاں بھی سبقت لے گئی، ریاست بھر میں 10ہزار سے زائد ماسک اور سینٹائزرتقسیم، عوام میں آگاہی مہم بھی عروج پر،عوام سے حکومتی فیصلوں اور اقدامات پر تعاون کی اپیل،تفصیلات کے مطابق معروف سماجی تنظیم جمال فاونڈیشن کے چئیرمین میاں اسد جمال نے کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے بھی اپنی تنظیم کے پلیٹ فارم سے عملی اقدامات شروع کردئیے، میاں اسد جمال نے جمال فاونڈیشن کے زیراہتمام ریاست بھر میں کرونا وائرس کی روک تھام اور عوام کو اس موذی مرض سے بچانے کے لیے 10 ہزار سے زائد ماسک اور سینٹائزر تقسیم کردئیے، جمال فاونڈیشن نے عوام میں کرونا وائرس سے بچاو کے لیے احتیاطی تدابیر پر آگاہی مہم بھی شروع کررکھی ہے اس موقع پر چیئرمین جمال فاؤنڈیشن میاں اسد جمال نے اپیل کی ہے کہ وہ انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کریں اور اپنا وقت زیادہ سے زیادہ اپنے گھروں میں گزاریں۔

(جاری ہے)

معروف سیاسی وسماجی شخصیت ذاکر حمید قریشی اور صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے بے روزگاری سر اٹھانے لگی ہے۔جس کی وجہ سے کرائے پر رہنے والے رہائش پذیر افراد کو ایک ایک ماہ کا کرایہ معاف کیا جائے تاکہ وہ بھی اس مہم میں بھر پور طریقے ے اپنا فریضہ ادا کر سکیں۔انہوں نے بتایا کہ کرونا وائرس ایک خطرناک وباء ہے جس کو کنٹرول کرنے کیلئے ہر شہری کا فرض ہے۔