بے نظیر بھٹو شہید کی والدہ سابق خاتون اول بیگم نصرت بھٹو کا91 واں یوم پیدائش (آج)منایا جائیگا

اتوار 22 مارچ 2020 19:20

احمدیار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2020ء) سابق خاتون وزیراعظم بے نظیر بھٹو شہید کی والدہ سابق خاتون اول بیگم نصرت بھٹو کا91 واں یوم پیدائش آج 23 مارچ بروزسوموار کو منایا جائے گا اس سلسلہ میں احمدیار سمیت ملک بھر میںپیپلزپارٹی کرونا وائرس کے باعث سالگرہ کی تقریبات منعقد نہیں کرئے گی بیگم نصرت بھٹو 23مارچ1929 کو برادر اسلامی ملک ایران کے شہر اصفہان میں پیدا ہوئیں انہوں نی8 ستمبر1951 کو شہید ذوالفقار علی بھٹو سے شادی کی بیگم نصرت بھٹو طویل عرصہ علالت کی حالت میں رہنے کے بعد23 اکتوبر2011 کو دبئی میں انتقال کرگئی تھیں۔