․کورونا وائرس 189 ممالک تک پھیل گیا، عالمی سطح پر ہلاکتوں کی تعداد 14 ہزار 433 ہو گئی، متاثرہ افراد کی تعداد 3 لاکھ سے تجاوز کر گئی

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اٹلی میں مزید 651 ہلاکتیں ریکارڈ، اٹلی میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 5476 ہو گئی، 5560 نئے کیسز رپورٹ اسپین میں وائرس کا شکار 375، ایران میں 129، امریکہ میں 86 برطانیہ میں 48 اور ہالینڈ میں 43 افراد چل بسے

اتوار 22 مارچ 2020 22:45

․کورونا وائرس 189 ممالک تک پھیل گیا، عالمی سطح پر ہلاکتوں کی تعداد 14 ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2020ء) کورونا وائرس نے 189 ممالک کو اپنی لپٹ میں لے لیا ہے، عالمی سطح پر ہلاکتوں کی تعداد 14433 ہو گئی، متاثرہ افراد کی تعداد 3 لاکھ سے تجاوز کر گئی، دنیا بھر میں اب تک مجموعی طور پر 96958 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ 2 لاکھ 18233 افراد ابھی ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جن میں سے 10298 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ ہلاکتیں اٹلی میں ریکارڈ کی گئیں جہاں پر وائرس کا شکار مزید 651 افراد دم توڑ گئے جس کے بعد اٹلی میں مجموعی طور پر اموات کی تعداد 5476 ہو گئی ہے، 5560 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد اٹلی میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 59138 ہو گئی ہے، اسپین میں وائرس کا شکار 375 ایران میں 129، امریکہ میں 86، برطانیہ میں 48 اور ہالینڈ میں 43 افراد جان کی بازی ہار گئے، چین میں وائرس نے مزید 6 افراد کی جان لے لی، دنیا بھر میں ایک دن کے دوران مجموعی طور پر 1426 اموات ہوئیں اور 24636 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق کورونا وائرس تیزی سے دوسرے ممالک میں پھیلتا جا رہا ہے اور اب تک 189 ممالک اس کی لپیٹ میں آ چکے ہیں، دنیا بھر میں اب تک مجموعی طور پر 3 لاکھ 29624 افراد وائرس کا شکار ہوئے ہیں جبکہ اموات کی تعداد 14433 تک پہنچ گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ ہلاکتیں اٹلی میں ریکارڈ ہوئی ہیں جہاں پر مزید 651 افراد وائرس کے باعث دم توڑ گئے، اسطرح اٹلی میں ہلاکتوں کی تعداد 5 ہزار سے تجاوز کر گئی، اٹلی میں مجموعی طور پر 5476 اموات ہو گئی ہے جبکہ 5560 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 59138 ہو گئی ہے، اٹلی میں 7024 افراد صحت یاب ہو کر ہسپتالوں سے ڈسچارج ہو گئے ہیں جبکہ 46638 افراد ابھی زیر علاج ہیں جن میں سے 3 ہزار کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، اسپین میں مزید 375 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 1756 ہو گئی ہے، 3107 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 28603 ہو گئی ہے، اسی طرح ایران میں وائرس کا شکار مزید 129 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 1685 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 1028 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 21638 ہو گئی ہے۔

ایران وزارت صحت حکام کے مطابق اب تک 7635 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ 12318 افراد ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں، امریکہ میں 86 ہلاکتوں کے بعد مجموعی طور پر 388 اموات ریکارڈ کی گئی ہیں، 6084 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 30291 ہو گئی ہے، برطانیہ میں 48 مزید ہلاکتوں کے بعد تعداد 281 تک پہنچ گئی ہے، 665 تازہ کیسز رپورٹ ہونے کے بعد متاثرین کی تعداد 5683 ہو گئی ہے، انڈونیشیا میں مزید 10 افراد جان کی بازی ہار گئے، مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 48 ہو گئی ہے، ہالینڈ میں مزید 43 افراد دم توڑ گئے جس کے بعد مجموعی طور پر 179 ہلاکتیں ہو گئی ہیں، جرمنی، بیلجیئم اور آسٹریا میں 8، 8، ایکواڈور میں 7، چین اور فلپائن میں 6، 6 سوئٹزرلینڈ میں 5، عراق میں 3 پرتگال، ملائیشیا، جنوبی کوریا، یونان، پولینڈ، رومانیہ، بھارت، کولمبیا، الجیریا ہنگری، تیونس میں 2، 2 جبکہ سربیا، بحرین، کینیڈا، سویڈن، سلوانیہ، اینڈورا، برکینا فاسو، افغانستان میں ایک، ایک ہلاکت ہوئی ہے۔