سرگودھا کی تحصیل بھلوال میں 20 روپے کلو ہر سبزی سٹال نے شہریوں کی احتیاطی تدابیر کو فراموش کر کے ہجوم جمع کر لیا

پیر 23 مارچ 2020 12:15

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2020ء) کورونا وائرس کے لاک ڈاؤن کے دوسرے روز سرگودھا کی تحصیل بھلوال میں 20 روپے کلو ہر سبزی سٹال نے شہریوں کی احتیاطی تدابیر کو فراموش کر کے ہجوم جمع کر لیا۔جہاں لوگوں کی بڑی تعداد خریداری میں مصروف رہی۔زرائع کے مطابق سرگودھا اور گردونواح میں دوسرے روز بھی لاک ڈاون میں بازار مارکیٹیں اور کاروباری ادارے بند رہے جس کا سلسلہ ریجن بھر کے چاروں اضلاع سرگودھا،خوشاب، میانوالی اور بھکر میں بھی رہا تاہم میڈیسن، کریانہ، بیکری،سبزی اور فروٹ کی اکا دھکا دکانیں کھلی رہیں۔

(جاری ہے)

اس لاک ڈاون کے دوسرے روز سرگودھا کی تحصیل بھلوال مین بازار میں ایک سبزی فروش کی جانب سے تمام سبزیاں بیس روپے کلو فروخت دیکھ کر شہری کرونا وائرس سے بچاؤ کی تمام احتیاطی تدابیرکو بھول کر ہجوم کی شکل میں جمع ہو گئے اور سبزی کی خریداری میں مصروف رہے۔ سرگودھا سمیت ریجن بھر میں تاجران کی طرف سے لاک داون کے باوجود انتظامیہ کی جانب سے احتیاطی تدابیر نہ ہونے کے برابر رہیں اور سرگودھا میں مشتبہ مریضوں کی تعداد 22 بتائی جا رہی ہے جبکہ ہسپتال سے فرار مریض کا تاحال کھچہ پتہ نہیں چل سکا اور اس کے گھر سمیت علاقہ میں پولیس اور محکمہ صحت متحرک رہی۔

متعلقہ عنوان :