دھریالہ جالپ پولیس نے تین سالہ گمشدہ بچے کو ورثاء سے ملادیا

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 23 مارچ 2020 17:39

دھریالہ جالپ پولیس نے تین سالہ گمشدہ بچے کو ورثاء سے ملادیا
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مارچ2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) جہلم پولیس نے گمشدہ بچے کو ورثاء سے ملا دیا تفصیلات کے مطابق چوکی دھریالہ جالپ کے سب انسپکٹر محمد اعظم نے گمشدہ بچے محمد حسین ولد قاسم عباس عمر تین سال ساکن پنڈی سیدپور جلالپور شریف کو انتھک محنت کے بعد ڈھونڈ کر بحفاظت بعد از تصدیق بچے کو اس کے حقیقی والد قاسم عباس ولد محمد رفیق کے حوالے کیا۔

متعلقہ عنوان :