مقبوضہ کشمیر: بھارتی فورسز نے ضلع کپوارہ میں 6کشمیری نوجوان گرفتارکرلیے

پیر 23 مارچ 2020 19:19

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2020ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوںنے پیر کو ضلع کپواڑہ میں 6کشمیری نوجوانوں کو مجاہدین کے لیے کام کرنے کے الزام میں گرفتارکیا۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق نوجوانوں کو ضلع کے علاقے کیرن میں محاصرے اورتلاشی کی ایک کارروائی کے دوران گرفتارکیا گیا۔ گرفتارنوجوانوں میں سے چار کا تعلق ضلع بارہمولہ کے علاقے سوپور سے ہے اور ان کی شناخت احتشام فاروق ملک ، شفقت علی ٹیگو ، مصعب حسن بٹ اور نثار احمد گنائی کے طورپر ہوئی ہے۔ دیگردونوجوان ضلع کپوارہ کے علاقے کیرن کے رہائشی ہیں اور ان کی شناخت کبیر لون اور شرافت احمد خان کے نام سے ہوئی ہے۔