وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کا آزادکشمیر بھر میں 3 ہفتوں کے لیے مکمل لاک ڈائون کا اعلان

پیر 23 مارچ 2020 20:05

اسلام آباد/مظفر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2020ء) وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے آج رات 12بجے سے آزادکشمیر بھر میں 3 ہفتوں کے لیے مکمل لاک ڈاون کا اعلان کیا ہے۔جاری بیان کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا ہے کہ عوام کے غیرضروری سفر کرنے اور باہر نکلنے پر پابندی ہو گی۔ ہر قسم کی ٹرانسپورٹ مکمل معطل رہیگی۔

(جاری ہے)

ناگزیر حالات میں سفر کرنے کے لیے خصوصی پاسز جاری کیے جائیں گے، کھانے پینے کا سامان لانے کے لیے گھر کے ایک فرد کو اجازت ہو گی۔ وزیراعظم آزادکشمیر عوام گھروں سے باہر نا نکلیں اور اگر انتہائی ناگزیر حالات ہوں تو شناختی کارڈ ساتھ رکھیں، صرف محکمہ صحت پولیس انتظامیہ اور اشیاء خوردونوش کا سامان لیجانے کی اجازت ہوگی وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ صحافی حضرات کو خصوصی پاسز جاری کیے جائیں گے۔ ایمرجنسی سروسز جاری رہیں گی، عوام کی حفاظت کے لیے یہ اقدامات اٹھاے گئے ہیں، یہ کرفیو نہیں ہے بلکہ حفاظتی انتظامات ہیں۔