سندھ حکومت کا مزدوروں کی ملازمت، تنخواہوں کے تحفظ کا حکم نامہ جاری

کوئی بھی صنعتی ادارہ کسی مزدور کو بیروزگار نہیں کرسکے گا، ہر صنعتی اور تجارتی مزدور کو مکمل تنخواہ دی جائے گی، لاک ڈاؤن کے عرصے میں کسی مزدورکی تنخواہ میں سے کٹوتی نہیں کی جائے گی۔ محکمہ داخلہ سندھ کا نوٹیفکیشن جاری

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 23 مارچ 2020 21:11

سندھ حکومت کا مزدوروں کی ملازمت، تنخواہوں کے تحفظ کا حکم نامہ جاری
کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23 مارچ 2020ء) سندھ حکومت نے مزدوروں کی ملازمت اور تنخواہوں کے تحفظ کا حکم نامہ جاری کردیا، جس میں تمام صنعتوں کے مالکان کو ہدایت کی گئی ہے کہ کوئی بھی صنعتی ادارہ کسی مزدور کو بیروزگار نہیں کرسکے گا،ہر صنعتی اور تجارتی مزدور کو مکمل تنخواہ دی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن کے دوران تمام مزدوروں کی ملازمت کے تحفظ کیلئے زبردست اقدام اٹھا لیا ہے۔

سندھ حکومت نے مزدوروں کی ملازمت اور تنخواہوں کے تحفظ کا حکم نامہ جاری کیا ہے کہ کوئی بھی صنعتی ادارہ کسی مزدور کو بیروزگار نہیں کرسکے گا،ہر صنعتی اور تجارتی مزدور کو مکمل تنخواہ دی جائے گی۔لاک ڈاؤن کے عرصے میں کسی مزدورکی تنخواہ میں سے کٹوتی نہیں کی جائے گی۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ محکمہ داخلہ سندھ نے وبائی امراض ایکٹ اوت دیگر قوانین کے تحت نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے بھی معاشی ریلیف پیکیج کی منظوری دے دی ہے۔ ایکسپورٹرز کے لیے 200 ارب روپے کا ریلیف پیکیج منظور کیا گیا۔ 70 لاکھ مزدوروں کیلئے 3 ہزار روپے کا ماہانہ پیکج منظور کیا گیا۔ جس کے تحت 70 لاکھ مزدور افراد کو تین ہزار روپے ماہانہ دیے جائیں گے۔وزیراعظم کل تعمیراتی انڈسٹری کے لئے کل پیکیج کا اعلان کریں گے۔

اسی طرح وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مجھے یہ کہتے ہوئے نہایت فخرمحسوس ہوتا ہے کہ پاکستانی قوم کسی بھی مصیبت اورمشکل کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے،میں اپنے ہم وطنوں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ خوف میں مبتلا نہ ہوں بلکہ حفاظتی تدابیر اختیار کریں،ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد، نظم و ضبط اور جذبے کی ضرورت ہے تاکہ ہم اس آفت کا مقابلہ کرسکیں جس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔