کورونا وائرس کی صورتحال پر پارلیمانی کمیٹی کے قیام کیلئے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت ویڈیو کانفرنس کا انعقاد
وزیراعظم عمران خان، پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور مسلم لیگ (ن) کی طرف سے خواجہ محمد آصف ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری، رکن قومی اسمبلی شاہدہ اختر علی، معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا، چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل سمیت دیگر اراکین پارلیمنٹ اور متعلقہ سرکاری اداروں کے اعلیٰ افسران کی شرکت
بدھ 25 مارچ 2020 17:23
(جاری ہے)
وزیراعظم عمران خان نے کمیٹی کے ارکان کا خیرمقدم کیا اور تفصیلی طور پر کورونا وائرس کے حوالہ سے اب تک حکومت کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا اور کمیٹی کو یقین دلایا کہ وہ پارلیمانی کمیٹی کی سفارشات کو نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی میں پیش کریں گے۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے کورونا وائرس کے حوالے سے تمام تفصیلات سے کمیٹی کو آگاہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ 78 فیصد کورونا وائرس ایران سے آیا ہے، ہم نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے گھروں سے باہر بلا ضرورت نہ نکلیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں اور طبی عملے کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے کانفرنس کے شرکاء کو بتایا کہ وفاقی حکومت نے این ڈی ایم اے کو 26 ارب روپے دینے کا فیصلہ کیا ہے، اس میں سے 5 ارب روپے ہمیں مل گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری پہلی ترجیح ڈاکٹروں اور طبی عملے کو حفاظتی آلات کی فراہمی اور مریضوں کیلئے زیادہ سے زیادہ وینٹی لیٹرز کا انتظام کرنا ہے، پہلے مرحلے میں ہم 500 وینٹی لیٹرز فوری طور پر پاکستان لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے چینی حکومت ہماری بھرپور امداد کر رہی ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے بڑے تحمل اور بردباری کے ساتھ حکمت عملی بنانا ہو گی، شہباز شریف کا اس قومی فورم سے واک آؤٹ کا کوئی جواز نہیں بنتا تھا، انہیں اپنے فیصلے پر نظرثانی کرنی چاہئے۔ سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ دیر آید درست آید، ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ یہ قومی سلامتی کا معاملہ ہے اس پر سیاست نہیں کرنی، ہم نے مل کر اس موذی مرض سے نجات حاصل کرنی ہے جس کیلئے مکمل یکجہتی کے ساتھ تمام تر وسائل بروئے کار لانے ہوں گے۔مزید اہم خبریں
-
پنجاب یونیورسٹی فٹبال گراؤنڈ میں معمولی بات پر خونی تصادم
-
لاہور واقعہ نان ایشو ہے، زبردستی ایشو بنایا جارہا ہے، رانا ثناء اللہ
-
پاک فضائیہ کے افسر کی شہادت کا سبب بننے والے واقعے کی تفصیلات سامنے آگئیں
-
ٓ06 سے 10 جولائی: شمالی علاقوں میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
اسلام آباد میں خاتون کو بچانے کے دوران ایئرفورس افسر کی شہادت، فائرنگ کرنے والا ملزم گرفتار
-
ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال کی مبینہ غفلت؛ زندہ نوزائیدہ بچی کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کر دیا
-
’جو مجھے اپنی شادی میں بلائیں گی وہ ہاتھ اٹھائیں‘ گورنر سندھ کا یونیورسٹی گریجویٹ طالبات سے سوال
-
رحیم یارخان،قریبی رشتہ دار ملزمان نے کالاقراردے کر 27سالہ نوجوان کوفائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتاردیا’
-
اے ایف ڈی کی رہنما کا ہم جنس پسندانہ تعلقات کا دفاع
-
حکومت کا محنت کشوں کے ایک لاکھ بچوں کو مفت تعلیمی سہولیات فراہم کرنے کا اعلان
-
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کی پریس کانفرنس میں صحافیوں کی ہنگامہ آرائی
-
مجتبیٰ خامنہ ای سیکیورٹی خدشات کے باعث والد کے جنازے میں شریک نہیں ہوئے. امریکی ذرائع ابلاغ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.