معاون خصوصی وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ امداد علی طارق کا سنٹر ل جیل مظفرآباد کا دورہ

جیل سپرنٹنڈنٹ کو قیدیوں کے لیے کرونا وائرس کے بچائو کے لیے حفاظتی کٹس تقسیم کیں

بدھ 25 مارچ 2020 18:05

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2020ء) معاون خصوصی وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ امداد علی طارق کا سنٹر ل جیل مظفرآباد کا دورہ۔ جیل سپرنٹنڈنٹ کو قیدیوں کے لیے کرونا وائرس کے بچائو کے لیے حفاظتی کٹس تقسیم کیں۔ اس موقع پر انہوں نے قیدیوں کے مسائل معلوم کیے اور ان کے حل کے لیے ہدایات بھی جاری کیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی ہدایت پر بدھ کے روز معاون خصوصی امداد علی طارق نے سینٹرل جیل مظفرآباد کا دورہ کیا اور قیدیوں میں حفاظتی کٹس تقسیم کیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی نے کہا کہ کرونا وائرس جیسی مہلک مرض سے بچائو کے لیے معاشرے کے تمام افراد کو سماجی ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔ حکومت اس حوالہ سے شہریوں کی حفاظت کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ شہریوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ حکومتی فیصلوں پر عملدرآمد کریں اور پولیس و انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔ انہوں نے کہا کہ جب تک معاشرے کا ہر فرد ذمہ داری کا مظاہرہ نہیں کرے گا اس وقت تک ہم مقاصد حاصل نہیں کر سکتے ۔ وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کے اس حوالہ سے اقدامات قابل ستائش ہیں۔

متعلقہ عنوان :