فلاحی تنظیم بی ٹی ایم مل کورونا وائرس کے بعد پیداشدہ حالات کے پیش نظر مستحق اور غریب خاندانوں کیلئے معقول فوڈ پیکیج دینے کااعلان

بدھ 25 مارچ 2020 18:05

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2020ء) فلاحی تنظیم بی دی مرسی فل(بی ٹی ایم ) نے کورونا وائرس جیسی وباء کے بعد پیداشدہ حالات کے پیش نظر مستحق اور غریب خاندانوں کیلئے معقول فوڈ پیکج دینے کااعلان کردیا۔پیکج کی تقسیم آج مظفرآباد سے شروع کی جائیگی۔ گزشتہ روزبی ٹی ایم کی صدر عروا خان ‘جنرل سیکرٹری آمنہ منیر اور دیگر ذمہ داران نے مرکزی ایوان صحافت میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ (بی دی مر سی فل) ایک فلاحی تنظیم ہے جو کے پچھلے ایک سال سے آزاد کشمیر کے مختلف اضلاع میں اپنی ذمہ داریاں سر انجام دے رہی ہے۔

آزاد کشمیر کے تمام اضلاع میں ہماری ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو کورونا وائرس کے ساتھ لڑرنے میں مصروف ہیں۔ بی دی مر سی فل کی یہ تنظیم مشکل کی اس گھڑی میں تمام ان لوگوں کے ساتھ کھڑی ہے جو اس وقت مشکلات کا شکار ہیں اس میں کشمیری کمیونٹی کے وہ بھائی شامل ہیں جن کا تعلق مزدور طبقے سے ہے یا تمام وہ لوگ جو کورونا وائرس کی وجہ گھرروں میں قید ہیں۔

(جاری ہے)

اس میں زیادہ تعداد ان خواتین کی ہے جو بیوہ ہیں اور اس وبا وبا کی وجہ سے اپنے روز مرہ کے امور سر انجام دینے سے قاصر ہیں۔ بی دی مر سی فل ان تمام لوگوں کی مدد کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ ہمارا مقصد ان تمام لوگوں کو روز مرہ کی وہ تمام اشیائے خور ونوش مہیا کرنا ہے جس میں وہ لوگ اطمینان سے ایک مہینہ گزارسکیں اس کے علاوہ اس پلیٹ فارم سے ہمارا مقصد کرونا وائرس کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنا ہے۔

آمنہ منیر جنرل سیکرڑی نے کہاکہ اپنے تمام ساتھیوں کے ہمراہ ٹیم بی دی مر سی فل کی جانب سے تمام میڈیا کی شکر گزآر ہوں۔ ہمارا پہلا ٹارگٹ ڈھائی سو ضرورت مند خاندانوں کوایک مہینے کا راشن مہیا کرنا ہے جس میں آٹا، چاول، دالیں، گھی، نمک اور روز مرہ کے مصالہ جات شامل ہیں۔مظفرآباد میں اس تمام عمل کا باقاعدہ آغاز ہم آج بروز جمعرات کرنے جا رہے ہیں۔

اس تقریب میں ہم ان تمام لوگوں کو مدعو کرتے ہیں جو اس پلیٹ فارم پر تمام مستحق لوگوں کی مدد کر سکتے ہیں۔آپ کو بتاتی چلوں پہلے ڈھائی سو لوگوں کے لیے راشن کا بندوبست فاونڈر بی ٹی ایم گلوبل (چیئر پرسن) سمیرا فرخ اور انکی فیملی کی جانب سے ڈونیٹ کیا گیا ہے۔ بی ٹی ایم کے اس پلیٹ فارم سے میری تمام کشمیری کمیونٹی سے درخواست ہے جو یو کے اور یو ایس اے میں مقیم ہیں اس کے علاوہ وہ صاحبِ حیثیت لوگ جوآزاد کشمیر میں موجود وہ مشکل کی اس گھڑی میں آگے بڑھیں اور آزاد کشمیر میں مقیم مجبورو محصور بھائیوں اور بہنوں کی مدد کریں۔

حضورؐ کا فرمان ہے کے مصیبت میں لوگوں کی مدد کرنی چاہیے۔ ہماری تمام صاحبِ حیثیت لوگوں سے گزارش ہیکہ ایک ایک فرد کی ذمہ داری اپنے کندھوں پر لیں جسکی بدولت کء خاندان اس مشکل وقت سے نکل سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ چیئر پرسن سمیرا فرخ کو ہم اس موقع پر کال پر لے سکتے ہیں اگر آپ چاہیں تو ان سے براہِراست رابطہ کر سکتے ہیں۔ ہماری ڈیجیٹل کمپینگ کا آغاز پچھلے ایک ہفتے سے جاری ہے۔

جس میں ہم لوگوں کو وائرس کے بارے میں آگاہ کر رہے ہیں۔ علاوہ ازیں ہم انکو احطیاطی تدابیر سے بھی مستفید کر رہے ہیں۔ ہم تمام تر کام سابقہ کمشنر اور موجودہ ڈ جی صاحب کی قیادت میں سر انجام دے رہے ہیں۔ الحمداللہ ہمیں ہر قسم کا تعاون حاصل ہے۔ انکے زیرِتحت ہم سینیٹائزر آگاہی مہم کا آغاز کرنے جا رہے ہیں امیدِ واثق ہیکہ یہ مہم کامیاب رہے گی۔