وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس

پاکستان کے موجودہ صدی کے سب سے بڑے چیلنج سے نبرد آزما ہونے کے لئے پرعزم اور ہمہ وقت تیا رہیں، ہماری ٹیم دن رات صورتحال کو مانیٹر کر رہی ہے، چین ہمارا دیرینہ دوست ہے جو پاکستان کو ترجیحی بنیادوں پر ضروری اشیاء مہیا کر رہا ہے، کورونا وائرس کی عالمی، علاقائی اور ملکی سطح پر صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیکر بروقت اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، عوام کے لئے معاشی ریلیف پیکج اسی سلسلے کی اہم کڑی ہے نوجوان رضا کار فورس قائم کرکے پاکستان کے نوجوانوں کو دکھی انسانیت کیلئے ہر اول دستہ بنایا جائے گا، وزیراعظم عمران خان وفاقی کابینہ نے غیر ملکی تجارتی قرضوں اور منافع کی ادائیگیوں پر ٹیکس چھوٹ، ایس ایم ای بورڈ کی تنظیم نو، وزارت قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن کا نام تبدیل کر کے قومی ورثہ و ثقافت رکھنے، ضلع ننکانہ صاحب میں متروکہ وقف املاک بورڈ کی زمین کی فی ایکٹر لیز 4500 روپے مقرر کرنے سمیت اہم پالیسی امور کی منظوری دیدی ہے وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی میڈیا کوبریفنگ

بدھ 25 مارچ 2020 18:40

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2020ء) وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کو اعتماد میں لیتے ہوئے اپنے عزم کو دوہرایا ہے کہ ہم پاکستان کے موجودہ صدی کے سب سے بڑے چیلنج سے نبرد آزما ہونے کے لئے پرعزم اور ہمہ وقت تیا رہیں، ہماری ٹیم دن رات صورتحال کو مانیٹر کر رہی ہے، وزیراعظم نے واضح کیا کہ چین ہمارا دیرینہ دوست ہے جو پاکستان کو ترجیحی بنیادوں پر ضروری اشیاء مہیا کر رہا ہے، کورونا وائرس کی عالمی، علاقائی اور ملکی سطح پر صورتحال کا تفصیل سے جائزہ لیتے ہوئے بروقت اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، عوام کے لئے معاشی ریلیف پیکج اسی سلسلے کی اہم کڑی ہے، وفاقی کابینہ نے غیر ملکی تجارتی قرضوں اور منافع کی ادائیگیوں پر ٹیکس چھوٹ، ایس ایم ای بورڈ کی تنظیم نو، وزارت قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن کا نام تبدیل کر کے قومی ورثہ و ثقافت رکھنے، ضلع ننکانہ صاحب میں متروکہ وقف املاک بورڈ کی زمین کی فی ایکٹر لیز 4500 روپے مقرر کرنے سمیت دیگر اہم پالیسی امور کی منظوری دیدی ہے۔

(جاری ہے)

وفاقی کابینہ کو بتایا گیا کہ جولائی سے فروری کے دوران اعداد و شمار کے مطابق مجموعی قرض دینے کی شرح 14 فیصد ریکارڈ کی گئی، گذشتہ ماہ مجموعی طور پر مہنگائی کی شرح 11.7 فیصد کم، جولائی سے فروری تک مجموعی بیرونی سرمایہ کاری 3988 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی ہے، وزیراعظم عمران خان نے اوورسیز پاکستانیوں اور نوجوانوں کو ساتھ ملا کر کورونا وائرس کے چیلنج سے نمٹنے کی ضرورت پر زور دیا، نوجوان رضا کار فورس قائم کرکے پاکستان کے نوجوانوں کو دکھی انسانیت کیلئے ہر اول دستہ بنایا جائے گا۔

بدھ کو وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا۔کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کابینہ اجلاس کے آغاز میں ہی وزیراعظم عمران خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کی وباء پوری قوم کے لئے پریشانی کا باعث ہے، ہم ہر پہلو کا باقاعدہ جائزہ لے رہے ہں اور عوامی مفاد میں بہترین فیصلہ کر رہے ہیں۔

وفاقی حکومت کی پوری کوشش ہوتی ہے کہ صوبوں کو ساتھ لے کر چلے، لاک ڈاؤن کے اپنے مضمرات ہں لیکن وفاقی حکومت25 فیصد غریب طبقہ پر توجہ دے رہی ہے، اس لئے حکومت کا اولین فرض ہے کہ ان غریبوں کا ہر لحاظ سے خیال رکھا جائے اور ہر حال میں روزمرہ کے استعمال کی چیزوں کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے، اشیاء ضرویہ کی ترسیل کو کسی صورت منقطع نہیں ہونے دیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ اجلاس میں وزیراعظم نے اس بات پر بھی زور دیا کہ جلدی میں کئے گئے فیصلے نقصان دہ ہوتے ہں، ہر ملک میں کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال مختلف ہے، ہر ملک اپنے حساب سے بہترین فیصلے لے رہے ہں اور ہم روزمرہ کی بدلتی ہوئی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے عوام کے مفاد میں بہترین فیصلے لینے کی بھر پور کوشش کر رہے ہں، ڈاکٹر زاور نرسسز مشکل حالات مں بخوبی اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں ،ان کے لئے حفاظتی لباس کی دستیابی یقینی بنائی جائے گی ، چین ہمارا دیرینہ دوست ہے جو پاکستان کو ترجیحی بنیادوں پر ضروری اشیاء مہیا کر رہا ہے۔

وزیر اعظم نے کہاکہ رضا کارانہ فورس کا انتظام کیا جا رہا ہے جو لوگوں کو گھروں میں امدادی سامان پہنچانے کی ذمہ دار ہو گی، اس کے ساتھ ساتھ ایک خصوصی فنڈ کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے جس میں مخیر حضرات دل کھول کے عطیات دے سکیں گے اوراس میں اوورسیز سے بھی مدد لی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ کابینہ اجلاس میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کابینہ اجلاس میں وزیر اعظم کو بتایا کہ وزیراعظم کی ایران کے خلاف پابندیاں اٹھانے کی جو مہم شروع کی گئی تھی اس کا ایران کے لوگوں نے خیرمقدم کیا ہے اور عالمی عدالت انصاف نے بھی اس تجویز کے حق میں فیصلہ دیا ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وزیر اعظم کے دوسرے ریلیف پلان کو بھی جی 20، سارک اور جی 77 فورم پر اٹھانے کی بھی کوششں کی جا رہی ہیں۔ ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس میں کابینہ کو کورونا وائرس کے حوالے سے موجودہ صورتحال اور اس وائرس کی روک تھام کے حوالے سے حکومتی اقدامات کے بارے مںتفصیل سے آگاہ کیا گیا ۔

وزیراعظم نے کابینہ کے ممبران کو روزانہ کی بنیاد پر کورونا کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات او ربدلتی ہوئی صورتحال آگاہ رکھنے کی ہدایت دی کی۔ سیکرٹری کابینہ نے وزارت توانائی سے متعلق ایجنڈا واپس لینے کی استدعا کی جسے کابینہ نے منظور کر لیا ۔کابینہ نے خصوصی کمیٹی کے 12 مارچ کے فیصلوںکی توثیق موخر کرنے کی استدعا منظور کرتے ہوئے ہدایت دی کہ منٹ اور رولز آئندہ اجلاس میں پیش کئے جائیں۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ کابینہ کو غیر ملکی تجارتی قرضوں اور منافع کی ادائیگیوں پر ٹیکس چھوٹ کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ کابینہ نے متفقہ طور پر منافع کی ادائیگیوں پر ٹیکس کی چھوٹ کی منظوری دی۔ کابینہ نے ایس ایم ای بینک کے بورڈ کی تنظیم نو کی اجازت دیدی۔ کابینہ نے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام نیشنل ٹیکنالوجی فنڈ میں چیف ایگزیکٹو کو تین ماہ کے لئے اضافی چارج دینے کی منظوری دیتے ہوئے ہدایات دیں کہ وزارت کے تمام اداروں کے مستقل طور پرچیف ایگزیکٹو افسران کی تعیناتی کا عمل جلد مکمل کیا جائے۔

کابینہ نے نیشنل وہیکل الیکٹرک پالیسی پر تفصیل سے بحث کے بعد فیصلہ کیا کہ اس پر مختلف وزارتوں سے مشاورت کی ضرورت ہے جس مں وزارت موسماتی تبدیلی، وزارت توانائی، وزارت سائنس و ٹکنالوجی اور خاص طور پر وزارت صنعت شامل ہں، اس لئے کابینہ اس پالیسی پر تفصیلی مشاورت کے لئے معاملہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کو بھیج رہی ہے۔ وفاقی کابینہ نے وزارت قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن کا نام تبدیل کر کے وزارت قومی ورثہ و ثقافت رکھنے کی منظوری دی۔

وفاقی کابینہ نے ضلع ننکانہ صاحب میں متروکہ وقف املاک بورڈ کے زیر انتظام زمین کی لیز برائے سال 2019-20ء ، 4500 روپے فی ایکڑ سالانہ مقرر کرنے کی منظوری دی۔ کابینہ کو معاشی اعشاریوں پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ گذشتہ ماہ (فروری) تک کے اعداد شمار کے مطابق مالی سال 2019-20میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں71 فصد بہتری ، ٹریڈ بلنس کے زمرے میں 34 فیصد بہتری، ترسیلات زر میں 5.4 فیصد بہتری کے ساتھ 15.1 ارب ڈالر ریکارڈ ہوا ۔

فنانشل اور کیپیٹل مارکٹ کے ضمن میںبتایا گیا کہ جولائی سے فروری کے اعداد و شمار کے مطابق مجموعی قرض دینے کی شرح 14 فیصدریکارڈ کی گئی جس مں نجی شعبے کو 136ارب روپے، زرعی شعبے کو 590ارب روپے کا اجراء کار جا چکا ہے۔ کابینہ کو بتایا گیا کہ گذشتہ ماہ تک مجموعی طور پر مہنگائی کی شرح 11.7فیصد کم یکارڈ کی گئی، سرمایہ کاری کے ضمن میں جولائی سے فروری تک مجموعی بیرونی سرمایہ کاری 3988 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی ہے، فسکل سیکٹر کے شعبے میں فروری تک 2725ارب روپے جمع ہوئے ، کابینہ کو بتایا گیا کہ پبلک سیکڑ ڈویلپمنٹ پروگرامز ( پی ایس ڈی پی ) کی مد مں 237ارب روپے خرچ کیے جا چکے ہں، اسی طرح صوبائی سالانہ ڈویلپمنٹ فنڈ سے 219ارب روپے خرچ کیے جا چکے ہں، کابینہ کو کاٹن، چاول، گنا اور مکئی کی پیدواری تخمینوں کے بارے میں بھی تفصیل سے آگاہ کیا گی۔