وزیراعظم کی جانب سے کورونا کے اثرات کو کم کرنے کیلئے ریلیف پیکیج کا اعلان انتہائی حوصلہ افزاہے ،صدر فیصل آباد چیمبر

بدھ 25 مارچ 2020 21:20

وزیراعظم کی جانب سے کورونا کے اثرات کو کم کرنے کیلئے ریلیف پیکیج کا ..
فیصل آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2020ء) ایوان وصنعت و تجارت فیصل آبادکے صدر رانا سکندر اعظم خاں نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کورونا کے منفی اثرات کو کم کرنے کیلئی ریلیف پیکیج کے اعلان کو انتہائی حوصلہ افزاء قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام سے تمام طبقات کے مسائل کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔بدھ کے روز اے پی پی سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ سٹیٹ بینک کی جانب سے بھی شرح سود میں ڈیڑھ فیصد کمی سے صنعتی،کاروباری ،تجارتی اور برآمدی شعبہ کو بڑی حد تک ریلیف ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ پڑول اور ڈیزل کی فی لٹر قیمت میں15روپے کمی سے جہاں کاروباری افرادمستفید ہونگے وہیں شہریوں کو بھی نقل و حمل میں اضافی اخراجات کے بوجھ سے نجات ملے گی اور خصوصی طور پر کورونا کے حوالے سے امدادی سامان کی ٹرانسپورٹیشن کے ضمن میںگڈز ٹرانسپورٹ سیکٹر کو کم سے کم فیول چارچز کاسامنا ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت کو فوری طور پر بجلی وگیس کے نرخوں میں بھی مناسب کمی کردینی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مزدور طبقے کیلئے 200ارب،لاک ڈئون سے نپٹنے کیلئی100ارب،غریب خاندانوں کیلئی150ارب روپے مختص کرنے سمیت چار ماہ تک فی غریب و مستحق گھرانہ3ہزار روپے ماہانہ دینے کے فیصلے کے بھی مثبت نتائج حاصل ہو نگے تاہم حکومت کو یہ کوشش کرنا ہوگی کہ مستحق لوگوں کو ہی یہ امداد مل سکے۔