اسلام آباد ہائی کورٹ کا کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن کے قیام کی درخواست پر وفاق کو نوٹس

جمعرات 26 مارچ 2020 14:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2020ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن کے قیام کی درخواست پر وفاق کو نوٹس جاری کر دیا ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اور زلفی بخاری کو بھی نوٹس جاری کر دیا ۔جسٹس عامر فاروق نے سول سوسائٹی کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی۔