ادویات کی ترسیل کے لیے اجازت دی جائے، عاطف بلو

ہول سیل کیمسٹ آف پاکستان نے لاک ڈاؤن کے باعث ادویات کی قلت پیدا ہونے کا خدشہ ظاہر کر دیا

جمعرات 26 مارچ 2020 14:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2020ء) ہول سیل کیمسٹ آف پاکستان نے لاک ڈاؤن کے باعث ادویات کی قلت پیدا ہونے کے خدشے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی وجہ سے ادویات کی طلب میں اضافہ ہوا ہے لہذا ادویات کی ترسیل کو نہ روکا جائے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق صدر ہول سیل کیمسٹ آف پاکستان عاطف حنیف بلو نے پولیس، ڈویژنل و ضلعی انتظامیہ سمیت دیگر اداروں سے اپیل کی ہے کہ ادویات کی ترسیل کرنے والوں کو مارکیٹ آنے کی اجازت دی جائے۔عاطف حنیف بلو نے لاک ڈاؤن کے باعث ادویات کی قلت پیدا ہونے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے حکومت اور دیگر متعلقہ اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ ہول سیل کیمسٹ کو ادویات کی ترسیل یقینی بنانے کے لیے نقل و حمل کی اجازت دیں۔