کشمور، ڈپٹی کمشنر آفیس میں کورونا وائرس کے حوالے اہم اجلاس کاانعقاد

جمعرات 26 مارچ 2020 15:35

کشمور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2020ء) کشمورکندھ کوٹ ڈپٹی کمشنر آفیس میں کورونا وائرس کے حوالے اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں صوبائی وزیر میر شبیر علی بجارانی ،ایم پی اے میر عابد خان سندرانی،ایم پی اے حاجی عبدالرئوف کھوسو ، ڈپٹی کمشنر منور علی مٹھیانی ، ایس ایس پی سید اسد رضا شاہ ، ضلع صدر پیپلز پارٹی گل محمد جکھرانی ،آرمی اور رینجرز کے آفسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے لاک ڈاؤن کو مزید مثبت بنانے کیلئے اہم فیصلے کئے گئے۔ سندھ حکومت کے فیصلے پر پابند بنانے کے لیئے عوام کو سختی سے گھروں تک محدود کرنا ہوگا ، کرونا وائرس ایک وبائی بیماری کی طرح پھیلتی جارہی ہے،آفسران اور عوامی نمائندگان نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس وبائی بیماری کو کنٹرول کرنے کیلئے اپنے گھروں تک محدود رہیں۔