
پاکستان نے کورونا وائرس سے نمٹنے کی منصوبہ بندی کر لی ہے .ترجمان دفتر خارجہ
وائرس کے پیش نظر مقبوضہ جموں و کشمیر میں مواصلاتی بلیک آﺅٹ ختم کرنے کا مطالبہ
میاں محمد ندیم
جمعرات 26 مارچ 2020
15:37

(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ نے متاثرہ ملکوں سے رابطہ کر کے کورونا وائرس سے بچاﺅ کی حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا جبکہ پاکستان نے دنیا بھر میں مہلک وبا کے باعث ہونے والی ہلاکتوں پر دکھ کا اظہار بھی کیا عائشہ فاروقی نے کہا کہ وزیر خارجہ نے ایران سے مشکلات سے دیگر ممالک کے وزرائے خارجہ کو بھی آگاہ کیا اور کورونا سے بچاﺅ سے متعلق سارک سمیت مختلف وزرائے خارجہ سے رابطہ کیاترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے نمٹنے کی منصوبہ بندی کر لی گئی ہے.پاکستان نے ایک مرتبہ پھر بھارت سے کورونا وائرس کے پیش نظر مقبوضہ جموں و کشمیر میں مواصلاتی بلیک آﺅٹ ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ترجمان عائشہ فاروقی نے بھارتی حکومت پر زور دیا کہ وہ کورونا وائرس سے لاحق خطرے کے پیش نظر مقبوضہ جموں و کشمیر میں مواصلاتی بلیک آﺅٹ کو ختم کرے. دفتر خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے مقبوضہ وادی میں مسلسل رابطے کی بندش پر گہری تشویش کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ بھارتی انتظامیہ مقبوضہ کشمیر کی عوام کو وائرس سے متعلق بنیادی معلومات سے محروم کررہا ہے اور وبا سے مقابلہ کرنے کے لیے وہاں لوگوں کو طبی سہولیات بروقت ملنی چاہئیں.ترجمان دفتر خارجہ نے مطالبہ کیا کہ میڈیکل ٹیموں اور سامان کو مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگوں تک پہنچنے کی اجازت دی جائے خیال رہے کہ 19 مارچ کو بھی پاکستان نے بھارتی حکومت سے مقبوضہ جموں و کشمیر سے کورونا وائرس کے کیسز سامنے آنے پر وہاں لگائی گئی رکاوٹیں ختم کرنے کا مطالبہ کردیا تھا.عائشہ فاروقی نے کہا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے حالیہ دنوں میں سارک اجلاس میں اپنے ہم منصبوں کے ساتھ بات چیت کے دوران سارک کے عمل کو جاری رکھنے کے عزم اعادہ کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ویڈیو لنک پر سارک اجلاس میں وزرائے صحت کو متحرک کرنے کی تجویز دی تاکہ خطے میں کورونا وائرس کو روکنے کے لیے مربوط کوشش کی جاسکیں.ترجمان نے کہا کہ حکومت اور بیرون ملک ہمارے سفارتکاروں کی پوری کوشش ہے کہ وہ دنیا کے مختلف حصوں میں پھنسے ہوئے اپنے شہریوں کی حفاظت اور جلد واپسی کو یقینی بنائیں انہوں نے کہا کہ ہمارے مشن مقامی حکام سے رابطے میں ہیں اور پاکستانی شہریوں کو کھانے، ادویات اور رہائش میں مدد فراہم کررہے ہیں.عائشہ فاروقی نے نشاندہی کی کہ حالیہ دنوں میں حکومت نے سعودی عرب، دبئی اور دوحہ سے پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لیے خصوصی پروازیں چلائیں.واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے اکنامک ٹائمز نے رپورٹ کیا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے علاقے حیدرپورا سے تعلق رکھنے والا 65 سالہ شخص وائرس سے انتقال کرگیا خیال رہے کہ 5 اگست 2019 سے کرفیو اور لاک ڈاﺅن کا سامنا کرنے والی مقبوضہ وادی میں ایک طرف بھارتی ظلم و ستم جاری ہے تو دوسری جانب کورونا وائرس کے باعث وہاں کے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے.سری نگر کے میئرجنید عظیم مٹو نے ٹوئٹ کیا کہ ہم کورونا وائرس سے پہلی موت کی بری خبر شیئر کر رہے ہیں، میرا دل مرنے والوں کے اہل خانہ کے ساتھ ہے اور ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں‘علاوہ ازیں حکومتی ترجمان روہت کانسل نے بذریعہ ٹوئٹر پہلی موت کی تصدیق کی اور کہا کہ حیدرپورا سرینگر سے تعلق رکھنے والے شخص کی موت کورنا وائرس سے پہلی ہلاکت ہے، ان سے رابطے موجود دیگر 4 افراد کے نتائج بھی مثبت آئے ہیں.واضح رہے کہ 5 اگست کو بھارت کے اپنے آئین کے آرٹیکل 370 کا خاتمہ کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کو حاصل خصوصی حیثیت کو ختم کردیا تھا اس کے ساتھ ہی وہاں اضافی فوج تعینات کرتے ہوئے وہاں کی حریت قیادت، سیاسی راہنماﺅں کو قید اور نظر بند کردیا تھا جبکہ اب تک ہزاروں نوجوان بھی گرفتار ہیں.
مزید اہم خبریں
-
یو این ویمن کے 15 سال: صنفی مساوات میں پیش رفت لیکن منزل ابھی دور
-
سیویل کانفرنس عہد نامہ ترقیاتی مالیات کی طرف اہم قدم، نوید حنیف
-
یو این چیف کی یوکرین پر تابڑتوڑ روسی حملوں کی مذمت
-
سرد موسم کیلئے مشہور گلگت کا علاقہ ملک کا سب سے گرم ترین علاقہ بن گیا
-
کے پی میں رجیم چینج کی کہانی کی طرح ابراہم اکارڈ کی اسٹوری بھی میڈیا پر بنائی گئی
-
خیبرپختونخواہ میں رجیم چینج وفاقی حکومت کا ہدف نہیں، پارٹی میں بھی کوئی بات نہیں ہوئی
-
ملک کا سب سے بڑا ڈیم پانی سے مکمل طور پر بھر گیا
-
پی ٹی آئی میں اگر کوئی عمران خان کو مائنس کرے گا تو وہ خود مائنس ہوجائےگا
-
احتجاجی تحریک کا مقصد عمران خان کی رہائی اور آئین قانون کی حکمرانی قائم کرنا ہے
-
خیبرپختونخواہ میں تحریک عدم اعتماد کا کوئی پلان نہیں لیکن یہ کوشش ہوسکتی ہے
-
شہباز شریف حکومت نے ایک سال میں ملکی قرضوں میں 8 ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ کر دیا
-
27 آئینی ترمیم اور الیکشن 2030 تک لے جانے کی خبریں کائٹ فلائنگ ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.