پاکستان کورونا وائرس کے خاتمہ کیلئے عالمی کوششوں میں شریک ہے،وفاقی وزیر فواد چوہدری

جمعرات 26 مارچ 2020 17:53

پاکستان کورونا وائرس کے خاتمہ کیلئے عالمی کوششوں میں شریک ہے،وفاقی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2020ء) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کورونا وائرس کے خاتمہ کیلئے عالمی کوششوں میں شریک ہے،اس وقت پوری دنیا میں 66 سے زائد سٹڈیز چل رہی ہیں، ان میں سے 43 نئی ویکسین، 16 نئی اینٹی بائیو ٹکس اور سات اینٹی باڈیز کو فوکس کئے ہوئے ہیں، دنیا کے تمام بڑے ہیلتھ ریسرچرز اس ریسرچ پر فوکس کئے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان بھی ان کوششوں میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ علماء جو علم اور عقل رکھتے ہیں اللہ کی نعمت ہیں، ان کی قدر کریں لیکن جہلاء کو عالم کا درجہ دینا تباہی ہے۔