کورونا وائرس حفاظتی ہدایات کے باعث اسلام آباد کی عدالتوں میں اہم مقدمات پر کارروائی نہ ہو سکی

جمعرات 26 مارچ 2020 19:12

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2020ء) کورونا وائرس حفاظتی ہدایات کے باعث جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد کی عدالتوں میں اہم مقدمات پر کوئی کارروائی نہ ہو سکی۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز احتساب عدالت میں زیر سماعت جعلی اکاؤنٹس کے دو ریفرنسزسندھ بنک منی لانڈرنگ اور ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس پر سماعت 27 اپریل، انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں زیر سماعت پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت بغیر کارروائی 30 اپریل جبکہ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں زیر سماعت سابق وزیراعظم نواز شریف کیخلاف پی ٹی آئی دھرنے کے دوران کارکن قتل کیس کی اخراج رپورٹ پر سماعت بھی 30 اپریل تک ملتوی کردی گئی۔