پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما رانا جمیل منج جکا500 مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کرنے کا اعلان

جمعرات 26 مارچ 2020 19:40

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2020ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما رانا جمیل منج نے رائے ونڈ کی500 مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کرنے کا اعلان کردیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما راناجمیل منج نے لاک ڈائون سے متاثر ہونیوالے بے روزگار مزدوروں اورمستحق افراد کی مشکل کی اس گھڑی میں 500خاندانوں کو راشن دینے کا اعلا ن کرتے ہوئے کہاہے کہ مخیر حضرات کو چاہیے کہ اس مشکل گھڑی میں تمام ایسے افراد جن کے محدود وسائل ہیں اور بے روزگاری کا شکا ر ہوچکے ہیں انکا چولہا چلانے کیلئے میدان میں آئیں رانا جمیل منج نے مزید کہا کہ رائے ونڈ کے ایسے تمام افراد کا ڈیٹا اکھٹا کیا جارہا ہے تاکہ رواں ہفتے میں ایسے خاندانوں کو راشن فراہم کردیا جائے کرونا وائرس کی وجہ سے شہریوں میں اپنے گھروں میں بیٹھنا چاہیے اور حکومتی احکامات پر سختی سے عمل درآمد کرنا چاہیے تاکہ اس خطرناک مرض کا مقابلہ کرتے ہوئے ملک وقوم کو محفوظ بنایا جاسکے ۔