Live Updates

کورونا وائرس کے بحران کی وجہ سے کاؤنٹی کرکٹ سیزن 28 مئی تک شروع نہیں ہوگا،انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کی تصدیق

جمعرات مارچ 20:04

کورونا وائرس کے بحران کی وجہ سے کاؤنٹی کرکٹ سیزن 28 مئی تک شروع نہیں ..
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2020ء) کورونا وائرس کے بحران کی وجہ سے کاؤنٹی کرکٹ سیزن 28 مئی تک شروع نہیں ہوگا۔انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو ٹام ہیریسن نے بتایاکہ غیر یقینی صورتحال کے اس دور میں ، کرکٹ کے کھلاڑیوں سے لے کر شائقین اور ساتھیوں تک ، کھیل کے ہر فرد کی فلاح و بہبود کی حفاظت کرنا ای سی بی کی پہلی ترجیح ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مردوں اور خواتین کے کھیل کے بین الاقوامی اور ڈومیسٹک میچوں کا احاطہ کرتے ہوئے جون ، جولائی یا اگست میں شروع ہونے والے ایونٹس میں ممکنہ ترمیم پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔یاد رہے کہ کاؤنٹی چمپئن شپ 12 اپریل کو شروع ہونا تھی تاہم عالمی وبائی بیماری کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے سبب کھیل تعطل کا شکار رہے گا۔
کرونا وائرس کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :