سندھ حکومت شہریوں کو کورونا سے بچانے میں مصروف جبکہ پولیس زندگیاں دائو پر لگانے پر آگئے

کراچی پولیس نے گرفتاری شہریوں کی زندگیاں خطرے میں ڈال دیں،پولیس ایک ہی گاڑی میں ملزمان کو بھر کر کراچی کی مقامی عدالت میں پیش کردیا

جمعرات 26 مارچ 2020 20:24

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2020ء) سندھ حکومت شہریوں کو کورونا سے بچانے میں مصروف جبکہ پولیس زندگیاں دائو پر لگانے پر آگئے ،کراچی پولیس نے گرفتاری شہریوں کی زندگیاں خطرے میں ڈال دیں،پولیس ایک ہی گاڑی میں ملزمان کو بھر کر کراچی کی مقامی عدالت میں پیش کردیا۔کورونا وائرس کے پیش نظر لاک ڈائون کا معاملہ جہاں ایک طرف سندھ حکومت شہریوں کو کورونا سے بچانے میں مصروف ہے تو دوسری جانب پولیس عوام کی زندگیاں دائو پر لگانے پر آگئے۔

(جاری ہے)

کراچی پولیس خود ہی حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے لگ گئی گرفتاری شہریوں کی زندگیاں خطرے میں ڈال دیں ایک ہی گاڑی میں ملزمان کو بھر بھر کر عدالت میں پیش کیا جارہا ہے،، چار ملزمان کو لانے والی پولیس موبائل میں 8سے زاہد شہریوں کو لایا جارہا ہے جبکہ گرفتار شہریوں کو پیش کرنے کے دوران کسی قسم کے حفاظتی انتظامات نہیں کئے گئے کسی قیدی کو ماسک دیئے گئے نہ ایس او پیز پر عمل کیا جا رہا ہے جس سے سٹی کورٹ میں کرونا پھیلنے کے خدشات بڑھتے جارہے ہیں، جبکہ وکلا رہنما کی جانب سے ایسے واقعات سے کرونا وائرس پھیلنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔