وزیر اعظم آزادکشمیر سے وزیر امور کشمیرکی ملاقات ،کورونا وائر س سے پید صورتحال پر غور

آزادکشمیرحکومت اپنے محدود وسائل کے باوجود پوری استعداد کار سے کوروناسے نمٹنے کیلئے تیار ہے، محمد فاروق حیدر

جمعرات 26 مارچ 2020 20:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2020ء) وزیر اعظم آزادجموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان سے وزیر امور کشمیرعلی امین گنڈا پور کی جموں وکشمیر ہائوس میں ملاقات ۔ملاقا ت میں کورونا وائر س سے پید ا ہونے والی صورت حال پر غور کیا گیا۔ وزیر اعظم آزادکشمیر نے کہا کہ آزادکشمیرحکومت اپنے محدود وسائل کے باوجود پوری استعداد کار سے کوروناسے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔

(جاری ہے)

ہم یہ امید کرتے ہیں کہ حکومت پاکستان کی طر ف سے اٹھائے جانے والے اقدمات اور پیکجز سے آزادکشمیر کو بھی اس کی ضرورت کے مطابق حصہ دیا جا ئیگا ۔آزادکشمیر میں اسوقت کورونا وائر س کا ایک کیس سامنے آیا ہے۔ ہم بیرون ملک سے آنے والے لوگوں کو ٹریس کر کے ان کے طبعی معائنہ کروائیںگے ۔ اس موقع پر وزیر امور کشمیر علی امین گنڈا پور نے کہا کہ وزیر اعظم آزادکشمیر نے بہترین اقدامات اٹھائے ہیں اور حکومت پاکستان بھرپور معاونت کرے گی۔