مظفر آباد،پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی آزادکشمیر برانچ کی امدادی سرگرمیاں جاری

جمعرات 26 مارچ 2020 20:28

مظفر آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2020ء) پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی آزادکشمیر برانچ کی جانب سے آزادکشمیر بھر میں امدادی سرگرمیاں جاری۔ سیکرٹری ریڈ کریسنٹ راجہ شعیب نے مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد میں حفاظتی کٹس تقسیم کیں۔ سینٹرل بار ، پولیس ، انتظامیہ ، تاجروں، صحافیوں اور سول سوسائٹی میں فیس ماسک،سینیٹائزرز ، گلوز ، گائون اور فسٹ ایڈز کٹس تقسیم کی گئیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سیکرٹری ریڈ کر یسنٹ راجہ شعیب نے بتایا کہ ریڈ کریسنٹ سوسائٹی پورے آزادکشمیر میں لوگوں کو کرونا وائرس سے بچائو کی حفاظتی کٹس تقسیم کر رہی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ عوام کو آگاہی بھی فراہم کی جا رہی ہے کہ وہ کس طرح احتیاتی تدابیر اپناتے ہوئے کرونا وائرس سے اپنے آپ کو،اپنی فیملی کو اور معاشرہ کو محفوظ رکھ سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کرونا کے خلاف جنگ میں تمام مکاتب فکر کو آگے آنا چاہیے اور اپنی سماجی ذمہ داریوں کو بھرپور طریقے سے نبھانا چاہیے۔ ریڈ کریسنٹ سوسائٹی اس موقع پر اپنے لوگوں کے ساتھ ہے اور ان کی بھر پور مدد کر رہی ہے۔ لوگوں کو چاہیے کہ پولیس ، انتظامیہ اور دیگر اداروں کے ساتھ تعاون کریں۔