فصل خریف کیلئے صوبوں میں پانی کی تقسیم سے متعلق ارسا ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس ملتوی کر دیا گیا

جمعرات 26 مارچ 2020 20:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2020ء) فصل خریف کیلئے صوبوں میں پانی کی تقسیم سے متعلق ارسا ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس ملتوی کر دیا گیا ۔ترجمان ارسا کے مطابق ارسا نے صوبوں سے ای میل مشاورت کے بعد خریف سیزن کیکئے پانی تقسیم کی عبوری منظوری دے دی ۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق ارسا ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس 31مارچ کو ہونا تھا ،فصل خریف کیلئے دستیاب پانی کا تخمینہ 110ملین ایکڑ فٹ ہے ۔

ترجمان ارسا کے مطابق پنجاب کو 35ملین۔ ایکڑ فٹ اور سندھ کو 32ملین ایکڑ فٹ پانی دستیاب ہو سکے گا ،بلوچستان کو تین اور کے پی ایک ملین ایکڑ فٹ پانی ملے گا ،خریف سیزن میں پانی کی قلت نہیں ہو گی ۔ ترجمان کے مطابق خریف سیزن میں بارشیں بھی متوقع ہیں ،ہر صوبے کو ضرورت کے مطابق پانی فراہم کیا جا سکے گا ۔