کورونا وائرس پر حکومت صرف کوئٹہ کو فوکس کرنے کے بجائے بارکھان لورالائی کوہلو دکی ڈیرہ بگٹی موسیٰ خیل سمیت دیگر دور دراز اور پسماندہ اضلاع کو بھی اہمیت دے ،سابق وفاقی وزیر میر باز محمد خان کھیتران

جمعرات 26 مارچ 2020 20:51

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2020ء) پیپلز پارٹی کے سینٹرل کمیٹی کے رکن سابق وفاقی وزیر میر باز محمد خان کھیتران نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس پر حکومت صرف کوئٹہ کو فوکس کرنے کے بجائے بارکھان لورالائی کوہلو دکی ڈیرہ بگٹی موسیٰ خیل سمیت دیگر دور دراز اور پسماندہ اضلاع کو بھی اہمیت دے انہوں نے کہا کہ ہمارے ان اضلاع میں ماسک لیب اور دیگر آلات کی شدید کمی ہے اور عوام میں مرض کے حوالے سے آگاہی بلکل نہ ہونے کی وجہ سے وہ اس مرض کا شکار بننے جارہے ہیںانہوں نے کہا کہ میں آرمی چیف جنرل باجوہ اور کمانڈر سدرن کمانڈ بلوچستان سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ ہمارے اضلاع کے عوام پر بھی بھر پور توجہ دیں اور مرض کی تشخیص کی زاتی نگرانی کریں او لیبارٹری کیلئے تمام جدید آلات ہمیں فراہم کریں اور خصوصی ریلیف اور پیکج کی بھی نگرانی فوج خود کرے انہوں نے کہا کہ ایم پی اے اور ڈپٹی کمشنرز کے زریعے فنڈزکی تقسیم اور سروے کے بجائے فوج تمام امور کی زاتی طور پر مانیٹرنگ کرے تو تمام کام شفاف طریقے سے ہو سکتا ہے ورنہ کرونا کے نام پر چند مٹھی بھر افراد کیلئے کرپشن اور کمیشن کا بازار خوب گرم ہو گا انہوں نے کہا کہ ہمارے علاقوں میں لوگوں کا زریعہ معاش لائیواسٹاک ہے جو کے وباء اور لاک ڈوان سے بری طرع متاثر ہو رہا ہے حکومت ترقیاتی منصوبوں کے فنڈز میں کٹ لگا کر یہ فنڈز کرونا وائرس کے روک تھام کیلئے استعمال کرے ویسے بھی ترقیاتی فنڈز ایم پی ایز اور بیوروکریسی کاغذی کاروائی کرکے ہڑپ کر دیتی ہے جس سے عوام کو کوئی فائدہ نہیں ہو تا انہوں نے کہا کہ عوام کرونا سے بچاو کے طریقوں پر عمل کریں اور اپنے اور خاندان کی زندگیوں کو بچائیں انہوں نے کہا کہ ہمیں صبر و تحمل سے وباء کا مقابلہ کر نا چاہئے یہ اللہ تعالٰی کا ایک امتحان ہے جس سے نکلنے کیلئے ہمیں اپنا اسلامی کردارنھبانا ہو گا ۔