لاک ڈائون:اوپن یونیورسٹی نے ملازمین کو مارچ کی تنخواہیں ادا کردیں

مشکل حالات میںملازمین کوہر ممکن سہولت فراہم کریں گے۔ڈاکٹر ضیاء القیوم

جمعرات 26 مارچ 2020 21:46

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2020ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے کورونا وائرس کے بعد حکومتی اعلانات)لاک ڈائون/مارکیٹیں بند(جیسے مشکل حالات کے پیش نظر اپنے ملازمین کو ماہ مارچ کی تنخواہیں 25۔مارچ کو ادا کردی تھیں تاکہ یونیورسٹی ملازمین اپنے گھروں کے لئے بھروقت اشیاء خوردونوش خرید سکیں۔

(جاری ہے)

یومیہ اجرت )ڈیلی ویجز(اور لیبر کے حیثیت سے کام کرنے والے ملازمین کو بھی تنخواہوں کی ادائیگی کردی گئی ہے ۔

تنخواہوں کی قبل از وقت ادائیگی کی منظوری دیتے ہوئے وائس چانسلر نے کہا تھاکہ مشکل حالات میں ملازمین کو ہر ممکن سہولت فراہم کریں گے۔کورونا وائرس کے پھیلائو کے خطرے کے پیش نظر یونیورسٹی ملازمین کو بھی حاضری میں رعایت فراہم کردی گئی ہے ،ْ روٹین کے امور کی انجام دہی کے لئے صرف ضروری سٹاف ممبرز کو ڈیوٹیوں پر بلایا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :