ٹرانسپور ٹر کرونا تدارک مہم میں حکومت کے سا تھ ہیں: محمد اظہر قادری

جمعرات 26 مارچ 2020 22:11

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2020ء) آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن لاہور ڈویژن کے جنرل سیکرٹری محمد اظہرقادری نے کہاہے کہ ٹرانسپور ٹر کرونا تدارک مہم میں حکومت کے سا تھ ہیں،حکومت عوام کی ضرور یا ت زند گی کی اشیا ء ادویا ت کی تر سیل کیلئے ٹرانسپور ٹرز کو ریلیف فراہم کرے،کرونا وائر س نے ترقی یافتہ ممالک کی معیشت کو کھوکھلا کر دیاجو پوری دنیا کیلئے بہت بڑا چیلنج بن چکا ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہاکہ غریبوں اور دیہاڑی دار افراد کی امداد کیلئے کھانے پینے کی اشیا کے پیکج بناکر تقسیم کیے جا ئیں مشکل کی اس گھڑی میں مخیر حضرا ت غر یبو ں کی ہر ممکن مدد کریں۔عوام پاک فوج اور پو لیس اہلکارو ں سے مکمل تعائون کریں اور ملک میں لاک ڈائو ن کی مکمل پابندی کر یں غیر ضروری کسی صور ت گھرو ں سے نہ نکلا جائے۔اللہ سے اپنے گناہو ں کی معا فی مانگی جائے۔