پنجاب یونیورسٹی نے کرونا وائرس کی تشخیص کے لئے لیب کے قیام کی تیاری مکمل کر لی

جمعرات 26 مارچ 2020 22:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2020ء) پنجاب یونیورسٹی نے کرونا وائرس کی تشخیص کے لئے لیب کے قیام کی تیاری مکمل کرلی ہے۔ یونیورسٹی کے حکام کے مطابق مذکورہ لیب سے 150 مشتبہ مریضوں کے روزانہ کی بنیاد پر ٹیسٹ لئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

جبکہ یہ ٹیسٹ بغیر کسی معاوضے کے لئے جائیں گے۔ اس مقصد کے لئے یونیورسٹی میں زیر تعلیم طلباء کی خدمات حاصل کر کے انہیں حفاظتی تربیت بھی فراہم کردی گئی ہے۔