
کسی بھی وباء کے معا ملے میں احتیا ط ہی بہتر علاج ہے،امان اللہ خان یا سین زئی
کرونا وائر س کے خطرے کے پیش نظر سردست اس کی حساسیت کو سنجید گی سے لینے اورحفظا ن صحت کے تمام اصولوں کو سختی سے اپنا نے کی اشد ضرورت ہے ،گورنر بلوچستان
جمعرات 26 مارچ 2020 23:54
(جاری ہے)
واضح رہے کہ صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے جمعر ات کے روز کورونا وائرس سے پیداہونے والی صورتحال کے پیش نظر مذہبی اجتما عات بالخصوص نماز جمعہ کی ادائیگی کے حوالے سے ملک بھر کے جید علماء کرام اور تمام صوبوں کے گورنر صاحبان کے ساتھ باقاعدہ و یڈ یوکا نفرنس کا اہتمام کیاتھا ۔
بلوچستان سے گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی ،مولانا انورالحق حقانی ،مفتی روزی خان ،مولانا عبدالحلیم ۔مولانا عبدالقادوس ساسولی ،ڈاکٹر قاری عبدالرشید ،علامہ سید ہاشم موسوی ،مولانا مختار احمد حبیبی ،مولانا حفیظ شاہ باچا ،ڈاکٹر حفیظ عبدالغفور اور صوبائی سیکرٹری بالاچ عزیزی شریک ہوئے ۔صدر پاکستان کے ساتھ ویڈ یو کا نفرنس کے اختتام پر گورنر بلوچستان نے اُن سے گفتگو کے دوران کہاکہ ہمارے معاشرے میں علماء شا ئخ کا بہت اہم کردار ہے اور موجود صورتحال سے نمٹنے میں وہ موثر کردار ادا کرسکتے ہیں ۔گورنر یاسین زئی نے کہاکہ تاریخ گواہ ہے کہ مختلف بحرانوں سے نمٹتے وقت حکومتی اقدامات کے علاوہ ہماری جاندار قومی اقدار بھی کھل کے سامنے آتی ہیں اور بحران سے نکالنے صاحب حیثیت اپنے بہن بھائیوں کی مدد کرتے ہیں ۔انہوں نے تمام صاحب ثروت افراد پرزور دیاکہ کرونا وائر س کے باعث کا روبار ی وتجارتی مراکز کی بند ش سے تمام محنت کش طبقہ کئی مشکلات سے دوچار ہے ضروری ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں ان کی بھر پور مدد کریں ۔انہوں نے عوام پر زور دیاکہ موجودہ صورتحال میں اپنی امدروفت کو محدود اور غیر ضروری رابطوں کو ختم کریں ۔آخر میںگورنر بلوچستان اور علماء اکرام نے کرونا وائرس سے بچاو کیلئے خصوصی دُعا کی ۔مزید اہم خبریں
-
پنجاب والے شدید بارشوں کے نئے سلسلے کیلئے تیار ہو جائیں
-
کل کی کانفرنس میں مایوسی نہیں ہوئی، مسلم دنیا کو نیٹو کی طرز پر ملٹری الائنس بنانا چاہیئے
-
یہ غلط فہمی کسی کو نہیں ہونی چاہیے، قطر میں جو کچھ ہوا امریکا کی مرضی کے ساتھ ہوا ہے
-
سیلاب کے باعث 36انچ گیس پائپ لائن متاثر ہونے کا خدشہ
-
8 فروری الیکشن میں کچھ امیدواروں کو غیر قانونی طور پر کامیاب قرار دیا گیا
-
کسانوں سے گندم 2200 روپے میں خریدی گئی جو آج 4 ہزار تک چلی گئی ہے
-
وفاق نے گلگت بلتستان کو ٹیکس فری زون تسلیم کرلیا
-
وزیراعلی خیبرپختونخواکی شہید میجر عدنان اسلم کے گھر آمد ،اہل خانہ سے تعزیت کی
-
پاکستان کی معاشی ترقی کی شرح صفر ہو جانے کا خدشہ
-
اسلامی ممالک کے وسائل پر قابض امریکا اور استعماری طاقتوں سے چھٹکارا حاصل کرنا ہوگا
-
نوازشریف نے عمران خان کے خلاف لندن پلان بی کے لئے اڑان بھری ہے
-
سیلابی دباؤ سے ایم فائیو کے متعدد اسٹرکچرز متاثر، این ایچ اے کی بحالی سرگرمیاں جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.