نیلم،کورووناوائرس کے پیش نظرضلع بھر میں سکریننگ کاسلسلہ جاری ،1288سے زائد افراد کی سکریننگ کی گئی

جمعہ 27 مارچ 2020 22:23

نیلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2020ء) کورووناوائرس کے پیش نظرضلع بھر میں سکریننگ کاسلسلہ جاری ۔1288سے زائد افراد کی سکریننگ کی گئی ۔ باب نیلم چلہانہ ،اٹھ مقام ،شاردہ ، کیل سمیت ہر طبعی مراکز صحت کے گردونواح میں صحت عامہ ،محکمہ مال کی موبائل ٹیمیں گھر گھر جاکر بیرون اضلاع سے آنیوالے افراد کا۔ڈیٹااکھٹاکرتے ہوئے سکریننگ کاسلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں ۔

جبکہ پولیس لاک ڈائون کے سلسلہ میں شہربھر میں پٹرولنگ جاری رکھے ہوئے ہے ۔کورونا وائرس کے فوکل پرسن اسسٹنٹ کمشنر اٹھ مقام سید عمران عباس نقوی،ڈسٹرکٹ فوکل پرسن ہیلتھ اسسٹنٹ ڈائریکٹر سید مبشر گیلانی ،ڈی ایس پی سردارظہیر کوروناوائرس کیخلاف سکریننگ ٹیموں کی نگرانی کررہے ہیں۔ڈسٹرکٹ فوکل پرسن ہیلتھ سید مبشر گیلانی نے بتایاکہ محکمہ صحت عامہ ،محکمہ پولیس ، محکمہ مال افواج پاکستان کے تعاون سے ضلع بھر میں کوروناوائرس کی سکریننگ کیلئے تیزی اور فرض شناسی سے کام جاری ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اس سے قبل قرنطینہ سنٹرپر 12افراد رکھے گئے ہیں جبکہ 1فرد کو آئیسولیشن وارڈ میں رکھاگیاہے۔سید مبشر گیلانی نے عوام الناس سے مطالبہ کیاہے کہ کوروناوائرس سے بچنے کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جائیں ، عوام احتیاط سے کام لے ۔ماسک کااستعمال زیادہ سے زیادہ کیاجائے ، میل جول باالخصوص ہاتھ ملنے سے گریز کیاجائے ۔