~جیکب آباد ، گٹکا سمگل کرنے پرایک مجرم کو6سال قید وجرمانے کی سزا

منگل 31 مارچ 2020 22:10

ؐجیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مارچ2020ء) جیکب آباد کی عدالت نے 2من گٹکا اسمگل کرنے کے الزام میں ایک مجرم کو 6سال قید اور جرمانے کی سزا سنا دی تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے سیکنڈ ایڈیشنل سیشن جج غلام علی کناسرو کی ماڈل کورٹ نے 2من گٹکا اسمگل کرنے کا الزام ثابت ہونے پر مجرم صمد خان پٹھان سکنہ کوئٹہ کو چھ سال قید اور 20ہزار جرمانے کی سزا سنادی جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں مجرم کو مزید تین ماہ قید کاٹنا ہوگی یاد رہے کہ مجرم صمد پٹھان کو صدر پولیس نے بائی پاس پر واقع شنبہ شا ہ پولیس چوکی کے قریب سی2دسمبر 2019کو گرفتار کیا تھا ۔#

متعلقہ عنوان :