تبدیلی سرکارمعاشی خوشحالی کی قصہ کہانیاں سنانا بند کرے ‘سعدیہ تیمور

ملک بھر میں لوٹ مار کا بازار گرم ہے اور حکومت سب اچھا کا نعرہ لگار ہی ہے‘رکن اسمبلی

بدھ 1 اپریل 2020 15:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اپریل2020ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ تیمور نے کہا ہے کہ تبدیلی سرکارمعاشی خوشحالی کی قصہ کہانیاں سنانا بند کرے ، ملک بھر میں لوٹ مار کا بازار گرم ہے اور حکومت سب اچھا کا نعرہ لگار ہی ہے، عوام اب مسلم لیگ ن کی طرف دیکھ رہے ہیں، عوام کو علم ہے کہ شہبازشریف ہی ملک کو بحران سے نکال سکتے ہیں اور وہی ان کے مسائل حل کرسکتے ہیں،تبدیلی سرکارکے معاشی ترقی کے نعرے فریب ہیں عوام تبدیلی سرکاری کے جھانسے میں نہیں آئیں گے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ دنیا بھر میں پاکستان کی معاشی حالت پر افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے ، روز ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہورہا،صنعت کار اس صورت حال سے سخت پریشان ہیں،ایک طرف معاشی عدم استحکام ہے تو دوسری طرف عوام کی ناامید ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ عوام کے مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے بجٹ پیش کیا ۔ مسلم لیگ ن کے دو رمیں ملک بھر میں خوشحالی آئے اور ترقی کی نئی راہیںکھلیں ۔

انہوں نے کہاکہ محدوو وسائل میںعوام کے مسائل حل کرنا مشکل کام تھا مگر شہباز حکومت نے یہ مشکل کام کردیکھا یا ہے اور ایسے منصوبے پیش کئے جس کی ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد تعریف کررہے ہیں۔عوام نے جن مقاصد کے لئے مسلم لیگ ن کو ووٹ دئیے تھے وہ مقاصد حاصل ہوئے مگر تحریک انصاف کو جن مقاصد کے لئے ووٹ ملے وہ مقاصد حاصل نہ ہوسکے۔انہوں نے کہاکہ آئندہ بھی مسلم لیگ ن عوام کی توقعات پر پورا اترے گی اور آئندہ بھی عوام دوست اقدامات کئے جائیںگے۔ شہباز حکومت کے دور میں بنائے گئے منصوبوں سے ترقی کی نئی راہیںکھل گئیں۔چین پاک معاہدوں سے پہلے ہی ترقی کا سفر شروع ہوا۔