وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولن کی مقدار انتہائی بلند سطح پر پہنچ گئی‘محکمہ موسمیات

ہفتہ 4 اپریل 2020 20:09

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اپریل2020ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولن کی مقدار انتہائی بلند سطح پر پہنچ گئی۔ محکمہ موسمیات کے تحقیقی مرکز کے مطابق ہفتہ کو اسلام آباد میں پولن کی مقدار مجموعی طور پر 13 ہزار 52 فی مکعب میٹر ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

اس دوران فضاء میں سب سے زیادہ مقدار جنگلی شہتوت سے پیدا ہونے والی پولن کی تھی جو 13 ہزار چار فی مکعب میٹر ریکارڈ کی گئی۔ چیڑ کے درختوں کی مقدار پولن 10 اور گھاس کے پولن کی مقدار 13 فی مکعب میٹر رہی۔ دریں اثناء ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ پولن الرجی کے شکار افراد کی طبیعت خراب ہو سکتی ہے، انہیں پولن کی صورتحال کے پیش نظر ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہئیں۔

متعلقہ عنوان :