احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت ایک کروڑ 12 لاکھ خاندانوں کو فی کس 12 ہزار روپے نقدرقم کی فراہمی
لاکھوں ایس ایم موصول ہوچکے ہیں‘حکومت ملک کی تاریخ میں سب سے بڑی ریلیف مہم چلارہی ہے. ثانیہ نشتر
میاں محمد ندیم اتوار 5 اپریل 2020 15:42
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اگر احساس ایمرجنسی کیش اسسٹنس کی مانگ میں اضافہ ہوا تو اضافی وسائل حاصل کیے جائیں گے انہوں نے کہا کہ تمام وفاقی یونٹس بشمول گلگت-بلتستان اور آزاد کشمیر کا کوٹہ مردم شماری کے حساب سے رکھا گیا ہے.
معاون خصوصی نے کہا کہ پنجاب نے 7 لاکھ افراد اور سندھ نے ڈھائی لاکھ افراد کے لیے اضافی فنڈ بھی رکھا ہے معاون خصوصی نے کہا کہ نقد امداد کی منتقلی کو شفاف اور اصول پر مبنی انداز میں یقینی بنایا جائے گا. انہوں نے کہا کہ لوگوں کے ایس ایم ایس پر نقد امداد کے حصول کے لیے 3 طرح کے ردعمل ہوں گے جن میں اہل، نااہل، اور آپ کی ضلعی انتظامیہ سے رابطہ شامل ہے تاہم انہوں نے وضاحت نہیں کی کہ ضلعی انتظامیہ سے رابطے کا مطب کیا ہے؟ انہوں نے بتایا کہ صوبائی اور وفاقی حکومتوں کے ملازمین امداد کے اہل نہیں ہیں. انہوں نے کہا کہ اس وقت ہمارے پاس صوبائی اور وفاقی حکومتوں، ریلوے، پاکستان پوسٹ، اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے ملازمین کا ڈیٹا بیس موجود ہے جبکہ امید ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں خود مختار اداروں کا ڈیٹا دستیاب ہوگا. ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ ایس ایم ایس کے جواب میں معاونت کے اہل بننے سے پہلے ویلتھ پروفائلنگ ٹیسٹ سے گزرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ کفالت سے مستفید ہونے والے افراد، جو ماہانہ 2000 روپے نقد رقم کی منتقلی حاصل کررہے ہیں، کو ایک ہزار روپے اضافی دی جائے گی لہذا ان کو بھی چار مہینوں پر محیط 12 ہزار روپے ملیں گے. انہوں نے کہا کہ اس زمرے کے تحت ساڑھے چار لاکھ افراد مستفید ہوں گے انہوں نے کہا کہ اعلٰی اہلیت یا غربت کی دہلیز کو قومی سماجی اقتصادی ڈیٹا بیس کے ذریعہ 40 لاکھ مستحقین کی شناخت کے لئے استعمال کیا جائے گا، جبکہ مزید 35 لاکھ افراد اضلاع سے آئیں گے. ادائیگی کے طریقہ کار کے بارے میں ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ مستحق خاندانوں کو بائیو میٹرک تصدیق کے بعد پاکستان بھر میں حبیب بینک لمیٹڈ اور بینک الفلاح کی 18 ہزار 65 سے زائد سیل پوائنٹس یا خوردہ دکانوں کے ذریعے 12 ہزار روپے کی نقد امداد ملے گی.مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.