میو ہسپتال میں موجود کورونا سے متاثرہ غیرملکی مریض دم توڑ گیا

جاں بحق ہونے والا 73سالہ شخص کرغیزستان کا شہری تھا، رائیونڈ قرنطینہ سے میو ہسپتال لایا گیا تھا: چیف ایگزیکٹو میوہسپتال

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ پیر 6 اپریل 2020 23:41

میو ہسپتال میں موجود کورونا سے متاثرہ غیرملکی مریض دم توڑ گیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 06 اپریل2020ء) میو ہسپتال میں موجود کورونا سے متاثرہ غیرملکی مریض دم توڑ گیا ہے۔ چیف ایگزیکٹو میوہسپتال ڈاکٹر اسد اسلم نے بتایا ہے کہ جاں بحق ہونے والا 73سالہ شخص کرغیزستان کا شہری تھا، رائیونڈ قرنطینہ سے میو ہسپتال لایا گیا تھا۔ انہوں نے مزید بتایا ہے کہ جاں بحق ہونے والا شخص ذیابطیس کا بھی مریض تھا۔

دوسری جانب پنجاب میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1918ہوگئی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے تصدیق کی ہے کہ صوبے میں کورونا کے 1918کیسز موجود ہیں۔ انہوں نے بتایا ہے کہ آج صوبے میں 1929ٹیسٹ کیے گے جن میں سے 455مثبت آئے، 8مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ صوبے میں اب روزانہ 3100ٹیسٹ ہو سکتے ہیں جبکہ مزید 9لیبز بھی پائپ لائن میں ہیں جس کے بعد ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت 5ہزار تک چلی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ وائرس سے متاثر ہونے والے فراد کو جلد از جلد قرنطینہ کر کے ہی اس وبا پر قابو پایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ آج صوبے میں 1929ٹیسٹ کیے گے جن میں سے 455مثبت آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت 666مریض مختلف اضلاع میں ہیں جبکہ 536مریض تبلیغی مرکز میں قرنطینہ کیے گئے ہیں، 49افراد کو کیمپ جیل میں، 213افراد کو ڈیرہ غازی خان میں، 449کو ملتان میں اور 8افراد کو فیصل آباد میں قرنطینہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 8مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ وزیراعلیٰ نے بتایا کہ لاہور میں 293، ننکانہ میں 13، قصور میں 8، راولپنڈی میں 58، جہلم میں 30، گجرانوالا میں 32، سیالکوٹ میں 17، نارووال میں 6، گجرات میں 93، حافظ آباد میں 6، منڈی بہاولدین میں 14، ملتان میں 4، وہاڑی میں 13، فیصل آباد میں 21، چنیوٹ میں 6، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 2، رحیم یار خان میں 3، سرگودھا میں 6، میانوالی میں 3، بہاولنگر میں 9، بہالپور میں 3، لودھراں میں 3، ڈیرہ غازی خان اور میں 18 جبکہ لیہ، شیخوپورہ، اٹک، خوشاب اور اوکاڑہ میں ایک ایک مریض موجود ہے۔