لاک ڈاؤن کی وجہ سے فضائی آلودگی کم ہونے کے بعد سیالکوٹ سےوادی مقبوضہ کشمیرکا نظارہ

اس سے پہلے یہ نظارہ بارش کے بعد اکثر دیکھنے میں ملتا تھا، لیکن اب لاک ڈاؤن کی وجہ سے ماحولیاتی آلودگی نہ ہونے کے برابر کے جس کے بعد سیالکوٹ سے مقبوضہ کشمیر کی وادیوں کو دیکھا جا سکتا ہے

Khurram Aniq خُرم انیق منگل 7 اپریل 2020 16:27

لاک ڈاؤن کی وجہ سے فضائی آلودگی کم ہونے کے بعد سیالکوٹ سےوادی مقبوضہ ..
سیالکوٹ(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-07 اپریل2020ء) کورونا وائر س نے اس وقت پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا جس کے بعد ہر گزرتے دن کے ساتھ اس کی تباہی میں اضافہ ہوتا جا ر ہا ہے۔ اس وقت کورونا وائر س کی وجہ سے دنیا بھر میں متاثرین کی تعداد 13 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد بھی 74 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے۔ اس وقت بیشتر ممالک میں لاک ڈاؤن کر دیا گیا ہے جس کے بعد عالمی سطح پر فضائی آلودگی میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

پاکستان سمیت دیگر ممالک میں ماحولیاتی آلودگی کم ہونے کی وجہ سے آسما ن کے مختلف رنگ لوگوں کے سامنے عیاں ہوئے ہیں۔ اسی دوران پاکستان کے شہر سیالکوٹ میں بھی اس تبدیلی نےسب کے دل جیت لئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ میں پہلی مرتبہ واضح طور پر عوام کو مقبوضہ کشمیر کی وادیوں کا نظارہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔

(جاری ہے)

اس سے پہلے یہ نظارہ بارش کے بعد اکثر دیکھنے میں ملتا تھا، لیکن اب لاک ڈاؤن کی وجہ سے ماحولیاتی آلودگی نہ ہونے کے برابر کے جس کے بعد سیالکوٹ سے مقبوضہ کشمیر کی وادیوں کو دیکھا جا سکتا ہے ۔

اس کی وجہ لوگوں کا گھروں میں رہنا اور کم سفر بتایا جا رہا ہے۔ اس وقت پوری دنیا کی فضائی حالت میں حیران کن تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے۔ چونکہ لوگ گھروں سے نہیں نکل رہے، گاڑیاں بہت کم استعمال ہو رہی ہیں ، اس وجہ سے ماحولیاتی آلودگی میں حیران کن طور پر کمی آگئی ہے جس کے بعد اب لوگوں کو ایک نیا آسمان دیکھنے کو مل رہا ہے۔ پاکستان میں بھی اس کی مثال سیالکوٹ سےمقبوضہ کشمیر کی وادیوں کی ہیں ۔ پاکستان میں بھی کورونا وائرس نے قدم جمائے ہوئے ہیں جس کے بعد ابھی تک اس سے متاثرہ افراد کی تعداد 4 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ 55 افراد اس مہلک وائرس کا شکار ہو کر ہلاک ہو چکے ہیں۔