14 اپریل سے کنسٹرکشن انڈسٹری کھولنے کا عندیہ دیا گیا ہے ، حکومت باقی ماندہ کاروبار بھی محدود اوقات کیلئے کھولنے کی اجازت دے،اسلام آباد چیمبر
منگل 7 اپریل 2020 16:56
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اگر لاک ڈائون طویل عرصے تک جاری رہا تو صنعتکاروں کیلئے اپنے ورکرز کو بغیر کام کے تنخواہ دینا ممکن نہیں ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ کام بند ہونے سے صنعتکاروں کیلئے مقامی اور بیرون ممالک کے آرڈرز پورے کرنا بھی مشکل ہو گیا ہے جبکہ بینکوں کی اقساط اور مارک اپ میں کوئی کمی نہیں کی گئی نہ ہی قرضے ڈیفر کئے گئے ہیں۔ انہوں نے حکومتی ذمہ داران سے مارک اپ اور قرضوں کو ڈیفر کرنے کے معاملہ پر غورکرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے تاجر برادری پر بھی زور دیا کہ وہ کورونا وائرس سے بچائو کیلئے حکومت اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ تمام ایس او پیز پر پوری طرح عملدرآمد کریں اور اپنے ملازمین و گاہکوں کی حفاظت کیلئے تمام مطلوبہ اقدامات اٹھائیں۔ اسلام آباد چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر طاہر عباسی اور نائب صدر سیف الرحمٰن خان نے کہا کہ چھوٹے دکاندار دیہاڑی دار مزدوروں کی طرح ہوتے ہیں۔ انہوں نے حکومت سے بجلی و گیس کے کمرشل بل چند ماہ کیلئے ڈیفر کئے جانے اور چھوٹے دکانداروں کو 6 لاکھ تک بلا سود قرضے مہیا کرنے کی اپیل کی تا کہ وہ اپنی کاروباری سرگرمیاں بحال کر سکیں۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
مرکزی بینک نے شرح سود برقراررکھ کرکاروباری برادری کومایوس کیا ہے،میاں زاہد حسین
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو کمی
-
ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11روپے 88پیسے کی کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا
-
سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان
-
ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
-
ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی
-
اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 828ملین ایس ڈی آر( 1.1ارب ڈالر)موصول
-
کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر نا ہوگا، ایازمیمن
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 298 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 71 ہزار993پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں17روپے کلو کمی
-
پاکستان میں موبائل فون کی درآمد میں بڑا اضافہ ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.