وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولن کی مقدار میں مزیدکمی ریکارڈ ، فضاء میں موجود تناسب اب بھی انتہائی بلند سطح پر ہے۔ محکمہ موسمیات

منگل 7 اپریل 2020 20:06

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2020ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولن کی مقدار میں مزیدکمی ریکارڈ کی گئی ہے تاہم فضاء میں موجود تناسب اب بھی انتہائی بلند سطح پر ہے۔ محکمہ موسمیات کے تحقیقی مرکز کے مطابق منگل کو اسلام آباد کے سیکٹر ایچ ایٹ میں پولن کی مقدار مجموعی طور پر 8 ہزار 652 فی مکعب میٹر ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

اس دوران فضاء میں سب سے زیادہ مقدار جنگلی شہتوت سے پیدا ہونے والے پولن کی تھی جو 8 ہزار 539 فی مکعب میٹر ریکارڈ کی گئی۔ چیڑ کے درختوں کے کی مقدار پولن 4 اور گھاس کے پولن کی مقدار 18 فی مکعب میٹر رہی۔ دریں اثناء ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ پولن الرجی کے شکار افراد کی طبیعت خراب ہو سکتی ہے، انہیں پولن کی صورتحال کے پیش نظر ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہئیں۔

متعلقہ عنوان :