ڈپٹی کمشنر جہلم حکومت پنجاب کے احکامات کے مطابق لاک ڈاؤن کو یقینی بنائیں، عوامی حلقے

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 8 اپریل 2020 17:21

ڈپٹی کمشنر جہلم حکومت پنجاب کے احکامات کے مطابق لاک ڈاؤن کو یقینی بنائیں، ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 اپریل2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) موجودہ کرونا وائرس کے خاتمے کیلئے آج کی رات بابرکت رات ہے جس میں پوری قوم اللہ کے ہاں سجدوں میں جا کر اللہ سے اپنے گناہوں کی معافی مانگے تا کہ میں اس موذی مرض سے نجات حاصل ہو جبکہ عبدالوحید بٹ،نوید احمد،عرفان علی،محمد طارق نے کہا کہ جہلم میں انتظامیہ کی غفلت سے لاک ڈاؤن کا رجحان ختم ہو چکا ہے ہر جگہ آپ کو گروپوں کی صورت میں نوجوان اور انسان گھومتے نظر آتے ہیں اسی طرح اس مبارک رات کو منانے کے لیے لوگ آتش بازی کا سامان دھڑا دھڑ خرید رہے ہیں اور نوجوان اپنے گھروں کی چھتوں پر چڑھ کر پتنگیں اڑا کر کرونا وائرس کے خاتمے کے لیے اقدامات کررہے ہیں جو کہ ضلعی انتظامیہ اور ضلع پولیس کے لیے لمحہ فکریہ ہے انہوں نے کہاکہ چند دکانیں بند کرنے سے لاک ڈاؤن نہیں ہوتا جبکہ اگر لاک ڈاؤن کا کہا جائے تو وہ میرپور آزاد کشمیر کی انتظامیہ اور پولیس نے جس طرح لاک ڈاؤن کروایا ہے اسی وجہ سے وہ کرونا وائرس سے محفوظ ہیں انہوں نے ڈپٹی کمشنر جہلم سے مطالبہ کیا کہ اپنے ماتحت افسران کو لاک ڈاؤن کے ضمن میں اقدامات کرنے کے بارے میں ہدایت کریں اور اس کو یقینی بنائیں جبکہ بلاوجہ کھانے پینے کی دکانیں کھولنے کی اجازت دینا حکومت کے قانون کی سراسر خلاف ورزی ہے جس کو بند کیا جائے کیونکہ کئی تکہ شاپس ، تکہ کباب شاپس رات گئے تک کھلی رہتی ہیں اور لوگ ان میں بیٹھ کر کرونا وائرس کے خاتمے کے لیے لطف اندوز ہوتے ہیں۔