گوجرہ ،کھیلتے ہوئے جھگڑے پر بارہ سا لہ لڑکے کے مبینہ تشدد سے دس سالہ بچہ جاں بحق

ہفتہ 11 اپریل 2020 16:25

گوجرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اپریل2020ء) کھیلتے ہوئے جھگڑے پر بارہ سا لہ لڑکے کے مبینہ تشدد سے دس سالہ بچہ جاں بحق ۔ معلو م ہوا ہے کہ چک نمبر 336 ج ب کے نذیر احمد کا دس سالہ بیٹا محمد عرفا ن اور گائو ں مذکور کا بارہ سالہ عبدالہادی گلی میں کھیل رہے تھے کہ دونو ں میں جھگڑا ہوگیا جس پر عبدالہادی نے مبینہ طو رپر محمد عر فان کو ٹانگو ں اور ڈنڈے سے تشدد کا نشا نہ بنا ڈالا جس پر وہ بے ہو ش ہو گیا چیخ و پکار پر اسکو فوری طور پر رورل ہیلتھ سنٹر نوا ں لا ہور منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ دم توڑ گیا ۔

(جاری ہے)

اطلا ع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی لیکن کمسن ملزم موقع سے فرار ہو نے میں کا میا ب ہو گیا۔ پولیس نے لاش ضروری کا رروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی ہے اور کمسن ملزم کی تلا ش جاری ہے۔تاحال واقع کا مقدمہ درج نہیں ہو سکا۔

متعلقہ عنوان :