میکسیکو کا پراسرار بیٹ مین اپنی بیٹ موبائل میں لوگوں کو گھروں میں رہ کر کورونا سے بچنے میں مدد دے رہا ہے

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 11 اپریل 2020 23:54

میکسیکو کا پراسرار بیٹ مین اپنی بیٹ موبائل میں  لوگوں کو گھروں میں رہ ..

میکسیکو کے شہر مونترئی  میں حکام کو سماجی فاصلے کی مہم کی تشہیر کے لیے ایک  غیر معمولی کردار کی مدد مل گئی ہے۔ یہ غیر معمولی کردار بیٹ مین کا ہے۔ حقیقی زندگی کے یہ بیٹ مین ، افسانوی بیٹ مین کا لباس پہنے اور ایک کاسٹیوم کار میں  شہر کی سڑکوں پر گھومتے نظر آتے ہیں۔ ان کی کار میں پہلے سے  ریکارڈ شدہ پیغامات چلتے رہتے ہیں، جن میں لوگوں سے گھروںمیں ٹھہرنے کاکہا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

یہ بیٹ مین اپنی بیٹ موبائل میں سارا دن شہر میں گھومتے اور لوگوں کو آپس میں  کم سے کم رابطہ رکھنے کے پیغام دیتے رہتے ہیں۔
اُن کی گاڑی میں چلنے والے پیغامات میں کہا جاتا ہے”  اے، آپ! اپنے گھروں میں رہیں، کوشش کریں باہر بہت کم نکلیں، کورونا وائرس کے خلاف ہم  ایک ساتھ مل کر سپر ہیرو بنیں گے۔ میں اکیلا یہ کام نہیں کر سکتا۔ “
ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ  حکام اس بیٹ مین کے بارے میں کیا سوچتے ہیں۔ انہوں نے اب تک انہیں شہر میں گھومنے سے نہیں روکا۔ یہ بیٹ مین نیوز چینلز کو انٹرویوز بھی دیتے دکھائی دیتے ہیں۔