بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی

ٰ غیر معیاری‘زائدالمیعاد اور مضر صحت اشیا خورد نوش کی فروخت پر متعدد مراکز پر جرمانہ عائد کردیا

پیر 13 اپریل 2020 23:15

۷کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اپریل2020ء) بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے غیر معیاری‘زائدالمیعاد اور مضر صحت اشیا خورد نوش کی فروخت پر متعدد مراکز پر جرمانہ عائد کردیا، بی ایف اے معائنہ ٹیموں نے جان محمد روڈ، فقیر محمد روڈ، اسپنی روڈ ،مغربی بائی پاس، ائرپورٹ روڈ اور سبزل روڈ میں قائم میٹ شاپس،بیکریوں،جنرل سٹورز و ڈیپارٹمنٹل اسٹورز کا معائنہ کیا اور اشیا کی کوالٹی اور صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا ،دوران معائنہ ایک ڈپارٹمنٹل سٹور اور ایک جنرل سٹور کو زائد المعیاد خوردنی اشیا جن میں کوکنگ آئل ،گھی ،مشروبات،کسٹرڈ پاڈر،پیکڈ پاپڑ،اورمضرصحت وممنوعہ گٹکا، پان پراگ کی فروخت ،جبکہ تین میٹ شاپس کو غیر معیاری گوشت کی فروخت و صفائی کی ابتر صورتحال پر جرمانہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

بعد ازاں مزکورہ ڈیپارٹمنٹل اور جنرل سٹور سے برآمد ہونے والی زائدالمیعاد و دیگر مضر صحت اشیا کو تلف کر دیا گیا۔فوڈ اتھارٹی حکام نے متعدد کھانے پینے کے مراکز کو معیار ی و محفوظ اشیاکی فروخت اور صفائی کے مناسب انتظامات کرنے کی ہدایت کی اس سلسلے میں مراکز مالکان و عملے کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق عوام کو غذائی اشیا کی فراہمی یقینی بنانے سے متعلق آگاہی دی گئی جبکہ اس ضمن میں انہیں اصلاحی نوٹسز اور خصوصی ہدایت نامے بھی جاری کیے گئی

متعلقہ عنوان :