بجلی و گیس کے بلوں کی ادائیگی، بندرگاہ سے مال چھڑانے کے لئے پیکیج دیاجائے،
بزنس مین پینل معاشی بحالی کے لئے صنعت و تجارت کو تین ماہ تک شرح سود کو صفر کیا جائے، روپے کی قدر میں آٹھ فیصد، دیگر ممالک میں پچیس فیصد تک کمی آئی ہے،میاں زاہد حسین
بدھ 15 اپریل 2020 19:25
(جاری ہے)
شرح سود کم کرنے سے بچت کی حوصلہ شکنی، روپے کی قدر میں کمی، مہنگائی میں اضافہ اور کرنٹ اکائونٹ کا خسارہ بڑھ جائے گا مگر معیشت چلانے کے لئے اسکے سوا کوئی آپشن موجود نہیں۔
ملک میں طلب اور رسد کے معاملات اور برآمدات کی صورتحال تشویشناک ہے جبکہ ترسیلات میں کمی بھی نا گزیرہے اس لئے اندرون ملک کاروباری سرگرمیوں کی بحالی ضروری ہے ۔انھوں نے کہا کہ ایک ماہ میں ڈالر کے مقابلہ میں پاکستانی روپے کی قدر میں8 فیصد کمی آئی ہے جو تشویشناک ہے مگر یہ کمی بعض دیگر ممالک کے مقابلہ میں کم ہے۔ ڈالر کے مقابلہ میں ترکی کی کرنسی کی قدر میں 11.8 فیصد، انڈونیشیا 15.4 فیصد، روس 18.7 فیصد، میکسیکو 24.4 فیصد، برازیل24.8 فیصدجبکہ ڈالر کے مقابلہ میں جنوبی افریقہ کی کرنسی کی قدر میں25.4 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔ترقی پذیر ممالک کی بانڈ مارکیٹ سے ترقی یافتہ ممالک کے سرمایہ کاروں نے 53 ارب ڈالر جبکہ ایکویٹیز سے 31 ارب ڈالر نکلوا لئے ہیں جس سے کئی ممالک میں زرمبادلہ کا بحران پیدا ہو گیا ہے مگر پاکستان میں صورتحال کنٹرول میں ہے جس کا کریڈٹ اسٹیٹ بینک کو جاتا ہے۔اگر ترقی پذیر ممالک زیادہ عرصہ تک عارضی زرمبادلہ سے محروم رہے تو انھیں سنگین مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا جس کا حل آئی ایم ایف اور دیگر عالمی اداروں کو نکالنا ہو گا۔دنیا کے زیادہ تر ممالک کو برآمدات ،سرمایہ کاری، پیداوار ،ترسیلات اور محاصل کے زوال کا سامنا ہے جس کے حل کی کنجی بھی ترقی یافتہ ممالک کے پاس ہے۔انھوں نے کہا کہ آئی ایم ایف موجودہ حالات کے مطابق اپنے کوٹہ سسٹم میں بنیادی تبدیلی کرے اور غریب ممالک کا حصہ بڑھائے تاکہ سروں پر منڈلانے والے خوفناک عالمی بحران کو ٹالا جا سکے۔انھوں نے کہا کہ اگر غریب ممالک کے قرضے فوری طور پر ری شیڈول نہ کئے گئے تو دیوالیہ ہونے والے ممالک کی لائن لگ جائے گی جس سے عالمی امن تباہ ہو جائے گااس لئے وزیر اعظم پاکستان جناب عمران خان کے مطالبے پر سنجیدگی سے غور کیا جائے۔مزید تجارتی خبریں
-
کریڈٹ کارڈز کے ذریعےخریداری میں اپریل کے دوران نمایاں اضافہ
-
پیاز کی ایکسپورٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی
-
انٹر بینک ڈالر 278 روپے 50 پیسے میں فروخت
-
10 گرام سونا 236 روپے سستا ہو کر 2 لاکھ 12 ہزار 791 روپے میں فروخت
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان ، 100 انڈکس 250.10 پوائنٹس کی کمی کے بعد74956.67 پوائنٹس پربند
-
ایازمیمن موتی والا نے کے الیکٹرک کا لائسنس منسوخ کرنے کامطالبہ کردیا
-
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 300 روپے کمی ریکارڈ
-
سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں دوسرے روز بھی قیمت میں کمی ریکارڈ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس 75ہزار 429پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کر گیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں7روپے کمی
-
لاہور:برائیلر مرغی کی قیمتوں کو پھر سے پًر لگ گئے،قیمت میں14روپے فی کلو اضافہ
-
دس ماہ کے دوران موبائل فون کی درآمد پرایک ارب 26 کروڑ ڈالرخرچ کردیے گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.