143 جی ڈی (پی)، 89 انجینئرنگ، 99 ایئر ڈیفنس، 23 ایڈمن اینڈ اسپیشل ڈیوٹی، 09 نیویگیشن اور 07 لاجسٹک کورسز کی گریجویشن تقریب

آپ ہمارے پیشروؤں کی درخشاں روایات کے قابل فخر امین ہیں جنہوں نے پاک فضائیہ کو ایک ناقابل شکست قوت میں تبدیل کردیا،ائیر چیف

جمعہ 17 اپریل 2020 00:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2020ء) پی اے ایف اکیڈمی، اصغر خان میں 143 جی ڈی (پی)، 89 انجینئرنگ، 99 ایئر ڈیفنس، 23 ایڈمن اینڈ اسپیشل ڈیوٹی، 09 نیویگیشن اور 07 لاجسٹک کورسز کی گریجویشن تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔

(جاری ہے)

پاک فضائیہ کے سربراہ، ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ائیر چیف نے کہاکہ آپ ہمارے پیشروؤں کی درخشاں روایات کے قابل فخر امین ہیں جنہوں نے پاک فضائیہ کو ایک ناقابل شکست قوت میں تبدیل کردیا۔انہوںنے کہاکہ پاک فضائیہ قومی خدمت کیلئے ہرلمحہ تیار ہے۔ کوویڈ-19کی موجودہ صورتحال سے متعلق احتیاطی تدابیر کو یقینی بنانے کیلئے مہمانوں کوتقریب میں مدعو نہیں کیا گیا تھا۔