پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان رہا، کے ایس ای 100 انڈکس 1076.82 پوائنٹس کی کمی کے بعد 32422.83 پوائنٹس پربندہوا

منگل 21 اپریل 2020 19:08

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان رہا، کے ایس ای 100 انڈکس 1076.82 ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2020ء) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں منگل کو مندی کارحجان رہا، کے ایس ای 100 انڈکس 1076.82 پوائنٹس کی کمی کے بعد 32422.83 پوائنٹس پربندہوا۔

(جاری ہے)

کاروباری سرگرمیوں کے دوران 33 کروڑ،91 لاکھ، 54 ہزار، 639 حصص کا لین دین ہواجن کی مالیت 15.387 ارب ڈالر رہی ،مجموعی طورپر339 کمپنیوں کے حصص کالین دین ہوا، 70 کمپنیوں کے حصص کی قیمت میں اضافہ،258 میں کمی اور11 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا،میپل لیف کے 5 کروڑ، 96 لاکھ، 14 ہزار، فوجی سیمنٹ کے دوکروڑ،42 لاکھ، 9 ہزار،500 اورحیسکول پیٹرولئیم کے کل دوکروڑ، 20 لاکھ، 86 ہزارحصص کالین دین ہوا۔

فلپ موریس پاکستان کے حصص میں سب سے زیادہ 145.48 روپے اورپاک ٹوبیکو کے حصص کی قیمت میں 39.99 روپے کااضافہ ہوا،یونی لیورفوڈز کے حصص میں 570 روپے اوررفحان میز کے حصص کی قیمت میں 334.43 روپے کی کمی ریکارڈکی گئی۔

متعلقہ عنوان :